جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

مہنگائی کے کپتان اور کرپشن کے ڈائون کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ، مریم اور نگزیب کی قوم کو مبارکباد

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے کپتان اور کرپشن کے ڈائون کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے کپتان اور کرپشن کے ڈائون کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ،چور، نالائق اور نااہل ٹولے کا آج سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع، قوم کو مبارک ہو۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،کشمیر فروش کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،مدینہ کے مقدس نام پہ اپنی گھٹیا سیاست کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے منفی کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،عوام کو غریب اور بے روزگار کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،قوم کو 52000 ہزار روپے کا مقروض کرنے والے کا کاؤنٹ شروع،مہنگائی 3.8 فیصد سے 16 فیصد کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ 60 لاکھ کو بے روزگار اور 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے پھینکنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،ملک میں نفرت، انتشار اور فساد پھیلانے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،فارن فنڈنگ سے اربوں کھربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،معاشی تباہی، غربت، افلاس اور بھوک لانے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،پارلیمان پر لعنت بھیجنے والے کا کاونٹ ڈاؤن شروع،میڈیا کا گلا گھونٹنے، صحافیوں کو گولی مارنے اور پسلیاں توڑ نے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع قوم کو مبارکباد ہو ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی گیارہ روپے سے 28 روپے کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ،گیس 600 روپے سے 1400 کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ،چینی 53 روپیہ سے120 روپیہ کرنے والے کا کاؤنٹ شروع ،آٹا 35 روپے سے 90 روپے کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ،گھی ڈالر 114 سے 182 کرنے والے کا لاک ڈاؤن شروع ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…