جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے جو خط جلسے میں دکھایا وہ کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ نجم سیٹھی نے بتا دیا

datetime 28  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان نے جلسے میں ایک خط لہرا کر کہا تھا کہ انہیں تحریری دھمکی دی گئی ہے اس حوالے سے سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ یہ خط پبلک ڈومین ہے اور اس کی خفیہ کاپی میرے پاس بھی موجود ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو خط پریڈ گرائونڈ کے جلسے میں لہرا یا تھا اس کی خفیہ کاپی میرے پاس بھی موجود ہے ، یہ خط پبلک ڈومین ہے،دراصل یہ خط پبلک ڈومین پر دستیاب ہے، عمران خان ایک ڈرامے باز ہے جو مائنڈ گیمز کھیلتا ہے۔”واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں طویل انتظار کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خط نکال کر سرپرائز بتادیا۔جلسے میں وزیراعظم کے سرپرائز کا لوگ ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، آخر میں وزیراعظم نے سرپرائز کھول کر بتا دیا، جیب سے خط نکال کر دکھایا کہ ملکی مفاد کا کہہ کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کریں گے، آج پھر وہی سازش ہورہی ہے جو بھٹو کے خلاف ہوئی، سازش کا ہمیں تین ماہ سے پتا ہے، باہر سے ہماری حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے جیب سے خط نکال کر لہراتے ہوئے کہا کہ وہ الزام نہیں لگا رہے، ان کے پاس خط کی صورت میں ثبوت ہے، بہت سی باتیں ہیں، بہت جلد اور مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی، لندن میں بیٹھا ہوا شخص کس کس سے ملتا ہے، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پیسا باہر سے آرہا ہے، ہمارے لوگ استعمال ہو رہے ہیں، زیادہ تر انجانے میں تاہم کچھ جان بوجھ کر یہ پیسا ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں، جب پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی تو قوم سب کو دیکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…