جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم 31 مارچ کو ”بے روزگار “ہو رہے ہیں

datetime 28  مارچ‬‮  2022 |

تیمر گرہ ٗ اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗآئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےلوئر دیر کی تحصیل تیمر گرہ میں جلسہ عام سے خطاب میں بڑا  دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 31 مارچ کو بے روزگار ہو رہے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب کا وعدہ کیا آج وہ خود قابلِ

احتساب بن گئے ہیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ” ان کے لوگوں نے مافیاز سے بڑھ کر کرپشن کی، چند روز عمران خان کا بھی نعرہ ہوگا ’مجھے کیوں نکلا‘۔ اسلام آباد تماشہ اور میلہ عوام کے لیے نہیں لگایا جارہا ، عمران خان کی کارکردگی ہوتی تو وہ پارلیمنٹ میں آکر بتاتے، انہوں نےعوام کے4 سال ضائع کیے۔دوسری جانب بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے تیمر گرہ لوئر دیر میں 27مارچ کو جلسہ عام میں شرکت اور خطاب کرنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر کی جانب سے 29مارچ کو وضاحت کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا ہے ،جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جلسہ جلوس اور ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…