جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

10لاکھ تو کیا پی ٹی آئی ایک لاکھ بندہ بھی اکٹھا نہیں کر سکی جلسے کے شرکا کی تعداد کتنی تھی؟ غریدہ فاروقی کا دعویٰ

datetime 28  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے گزشتہ روز عمران خان کے پریڈ گرائونڈ میں ہونیوالے والے جلسے کے شرکاء سے متعلق کہا ہے کہ تحریک انصاف دس لاکھ تو دور کی بات ایک لاکھ لوگ بھی جمع نہیں کر سکے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ ’’پریڈ گراؤنڈجلسےکاجائزہ لے کر ابھی کچھ ہی دیر قبل واپسی ہوئی۔ 30 سے 40 ہزار لوگ وینیو پر موجود ہو سکتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ دس لاکھ تو بہت زیادہ بات،ایک لاکھ بھی آج کا نمبر نہیں۔ جو پریڈ گراؤنڈ وینیو کو جانتے ہیں انکے لیے اچھنبا نہیں۔غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ 2011میں تحریک انصاف کے لاہور اور کراچی کے جلسے یقیناً بے مثال تھے لیکن آج نہیں ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ جلسے کے لاکھوں شرکاء نے موبائل فون کی لائٹس آن کر کے امر بالمعروف کا حلف اٹھایا۔میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والے سینیٹر فیصل جاوید نے حلف پڑھا جسے اسٹیج پر موجود رہنماؤں اور پنڈال میں موجود شرکاء نے دہرایا۔حلف میں کہا گیا کہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے فرمان امربالمعروف و نہی عن المنکر پر عمل کریں گے۔ ہم نیکی کو نیکی اور بد ی کو بدی کہیں گے۔ ہم ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور باطل کو رد کریں گے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے سوا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی عزت نفس اپنی پاکستانیت اپنی خود مختاری اپنی خود داری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ہر رنگ،نسل اور مذہب کی تقریق کے بغیر ہمیشہ سبز ہلالی پرچم تلے یکجا رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ترقی اورکامرانی عطا فرمائے۔آمین۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا تھا کہ پریڈ گراؤنڈ میں امر بالمعروف جلسے میں شرکاء کی تعداد 20لاکھ سے زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ حسن ابدال اور چکری تک شاہراہیں بلاک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں پریڈ گراؤنڈ سے کئی کلو میٹر دور رہیں جن میں لاکھوں افراد سوارہیں ۔

پریڈ گراؤنڈجلسےکاجائزہ لے کر ابھی کچھ ہی دیر قبل واپسی ہوئی۔ 30 سے 40 ہزار لوگ وینیو پر موجود ہو سکتے ہیں۔ دس لاکھ تو بہت زیادہ بات؛ ایک لاکھ بھی آج کا نمبر نہیں۔ جو پریڈ گراؤنڈ وینیو کو جانتے ہیں انکے لیے اچھنبا نہیں۔ 2011 PTI لاہور کراچی کے جلسے یقیناً بےمثال تھے لیکن آج نہیں۔

— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) March 27, 2022

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…