جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت بنانے کے بعدمزدور کی کم از کم اجرت ایک تولے سونے کے برابر کریں گے،پی ڈی ایم کا زبردست اعلان

datetime 28  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عمران خان نام نہاد وزیراعظم ہے، عمران خان نے قوم کو سول نافرمانی، پارلیمنٹ پر حملے کی کال دی، پارلیمنٹ لاجز اور سندھ ہائوس پر دھاوا بولا اور ارکان اسمبلی کو زخمی کیا اور جن ارکان نے عمران خان سے علیحدگی کا اعلان کیا ان کو دھمکیاں دی گئیں۔

مہنگائی مکائو مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید دہشتگری کے مرتکب ہوئے ہیں جبکہ عمران خان یہودی ایجنٹ اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کا سہولت کار ہے۔ بدقسمتی سے عمران خان نام نہاد وزیراعظم ہے، شیخ رشید نے ریاست سے بغاوت کا اعلان کیا بدقسمتی سے وہ ملک کا وزیر داخلہ ہے، کشمیر بیچ کر سڑک کا نام سری نگر ہائی وے رکھ دیا جبکہ سپریم کورٹ کے احترام میں ڈی چوک کی بجائے سری نگر ہائی وے پر جلسہ کر رہے ہیں۔ عمران خان حکومت میں ہوتے ہوئے اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں، معاشی ترقی کے وعدے کرنے والے نے کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے۔پی ڈی ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں کا سبز باغ دکھایا گیا، کوئی ایک نوجوان کہہ دے نوکری ملی تو سیاست سے دستبردار ہوجائوں گا۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں، روزانہ ایک درجن سے زائد وزیر اپوزیشن قائدین کو گالیاں دیتے ہیں۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ جلد شیخ رشید کا ٹھکانہ تھانہ آبپارہ ہوگا جبکہ ہماری حکومت آئی تو عمران خان کو گیدو بندر حیدر آباد میں بند کریں گے۔

قوم سے کیے وعدے پورے نہیں کر سکے تو عمران خان خودکشی کرنے کا وعدہ پورا کردیں، عمران خان کیلئے بہتر یہی ہے کہ استعفی دیدے۔ ہمارا کل اور پروسوں بھی یہیں پر جلسہ جاری رہے گا، ہماری حکومت آئے گی اور مولانا فضل الرحمان پاکستان کا وزیراعظم ہوگا۔ حکومت میں آتے ہی شراب سمیت تمام منکرات پر پابندی لگائیں گے جبکہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری نظام کو آئین کے مطابق چلائیں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہم مزدور کی کم از کم اجرت ایک تولے سونے کے برابر کریں گے جبکہ ہم صوبوں کو مکمل صوبائی خود مختاری دیں گے جبکہ خزانہ، مواصلات، خارجہ اور دفاع کے علاوہ تمام محکمے بھی صوبوں کے حوالے کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…