جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

datetime 28  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)متحد ہ اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی تحریک عدم اعتمادجمع کر ادی ، متحدہ اپوزیشن کے اراکین نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سے ملاقات کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتمادکی قرارداد جمع کرائی ۔

عدم اعتماد کی قرارداد جمع ہونے کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کر سکیں گے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانامشہوداحمد خان ،سمیع اللہ خان،میاںنصیر اور پیپلز پارٹی کے سید حسن مرتضیٰ سمیت دیگر نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سے ملاقات کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرائی ۔ قرارداد پر اپوزیشن کے 126سے اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں ۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے قرارداد کی دستاویز اورمتن کاجائزہ لینے کے بعد اپوزیشن اراکین کو قرارداد جمع ہونے کا تصدیقی سر ٹیفکیٹ جاری کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کرائی گئی عدم اعتمادکی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997قاعدہ 23کے تحت جو کہ آئین کے آرٹیکل136کے تابع پڑھاجائے کہ تحت وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارپر ایوان کی اکثریت کا اعتمادنہیں رہا ہے اورصوبہ پنجاب کے معاملات آئین کے تابع نہیں چلائے جارہے ۔

نیز ملکی صورتحال کے زیر اثرانہوں نے صوبہ پنجاب میںجمہوری روایات کا قلع قمع کیا ۔ یہ ایوان سردارعثمان بزدار پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے ۔اپوزیشن نے 119اراکین کے دستخطوںسے اجلاس بلانے کیلئے بھی ریکوزیشن جمع کر ادی ہے ۔ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چودہ دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں ۔ تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش ہونے کے بعد تین کے بعد اورسات روز کے اندر سپیکر اس پر ووٹنگ کرانے کے پابند ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…