منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے یونیورسٹی میں باپردہ طالبہ کی نماز پر ہنگامہ کھڑا کردیا

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوپال(این این آئی)بھارتی شہر بھوپال کی ایک یونیورسٹی میں باہمت طالبہ نے کلاس روم میں حجاب کے ساتھ نماز ادا کی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں ڈاکٹر ہری سنگھ گور ساگر یونیورسٹی میں ایک باہمت خاتون نے کلاس روم میں حجاب کے ساتھ نماز ادا کی ۔

اس واقع کے بعد بھارت میں ہندوتوا نظریے کی پیروکار اور دائیں بازو کی طلبہ تنظیم ہندو جاگرن منچ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے طالبہ کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا ۔ہندو جاگرن منچ کے چیف امیش سراف سے طلبہ پر الزام عائد کیا کہ وہ کافی عرصے سے حجاب پہن کر کلاسز لے رہی ہیں۔امیش سراف نے کہا کہ اس طرح کی مذہبی سرگرمیوں کی تعلیمی اداروں میں اجازت نہیں ہونی چاہئیے جبکہ انہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھی مثال دی جس میں ہائی کورٹ نے کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف درخواست کو خارج کیا تھا۔دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں شکایت کے ساتھ ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں طالبہ کا کلاس روم کے اندر نماز پڑھتے دیکھا گیا ہے۔یونیورسٹی کی وائس چانسلر نیلما گپتا کا کہا کہ انہوں نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے۔ پانچ ممبران پر مشتمل کمیٹی تین میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی جس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ طالبہ کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ گھر پر عبادت کریں کیونکہ یونیورسٹی پڑھنے کے لیے ہے۔واضح رہے کہ 15 مارچ کو بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ کا پابندی کے خلاف درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حجاب مذہب میں لازم نہیں ہے جبکہ اس فیصلے کو ایک طالبہ نے بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…