جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ماہرین نے گائے کے گوشت اور دودھ کے استعمال کا محفوظ طریقہ بتادیا

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (آن لائن)گایوں میں پھیلنے والی بیماری نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا ہے ماہرین نے گائے کے گوشت اور دودھ کے استعمال کا محفوظ طریقہ بتادیا۔گوشت ہر ایک کی من پسندیدہ خوراک ہے جبکہ دودھ کا استعمال بھی صحت مند رہنے کیلیے انتہائی ضروری ہے۔ گوشت حاصل کرنے کے اہم ماخذ گائے، بکرا، مرغی اور مچھلی ہے تاہم گائے کا گوشت اکثریت کی مرغوب غذا جس کی بڑی وجہ اسکا ذائقہ دار ہونے کے ساتھ سستا ہونا بھی ہے

اور دودھ کے بارے میں تو کوئی دو رائے نہیں کہ دودھ دینے والے جانوروں میں گائے کا دودھ صحت کیلیے سب سے مفید ہوتا ہے۔ تاہم کئی روز سے گایوں میں جاری لمپی اسکن بیماری کے باعث لوگ اس کے گوشت اور دودھ کے استعمال کے بارے میں انتہائی محتاط ہوگئے ہیں اور بڑی تعداد نے تو ان دونوں اشیا کا استعمال تک ترک کردیا ہے۔ایسے ہی لوگ جو خوف کے باعث احتیاطاً گائے کے گوشت اور دودھ کا استعمال ترک کرچکے ہیں ان کیلیے خبر ہے کہ ایک ماہر خوراک ڈاکٹر نے گائے کے گوشت اور دودھ کے محفوظ استعمال کا طریقہ بتادیا ہے جس پر عمل کرکے لوگ بغیر کسی تردد کے یہ دونوں اشیا استعمال کرسکتے ہیں۔جو لوگ گائے کا گوشت استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ گوشت کو اچھی طرح دھو کر آدھا چمچ پھٹکری اور ایک چمچ نمک ڈال کر اسے ابال لیں ابالنے کے بعد گوشت کو دوبارہ اچھے طریقے سے دھو کر خشک کریں اور اس کے بعد کھانے پکائیں اس طرح گوشت جلد گل بھی جائے گا اور ذائقے میں بھی مزیدار ہوگا تاہم پھٹکری کو گوشت کی مقدار کی مناسبت سے استعمال کریں جیسا کہ ایک پائو گوشت میں ایک چٹکی پھٹکری استعمال کریں۔واضح رہے کہ پھٹکری اور نمک دونوں جراثیم کش خصوصیات رکھتے ہیں جو اسطرح کی بیماریوں کی روک تھام اور ادویات میں کثرت سے استعمال ہوتے ہیں۔دودھ کے استعمال سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک گایوں سے یہ بیماری ختم نہیں ہوجاتی دودھ کو زیادہ دیر تک ابال کر استعمال کریں تاکہ جراثیم مکمل طور پر ختم ہوجائیں اگر ابال کے دوران دودھ میں چند الائچیاں شامل کرلی جائیں تو یہ دودھ کا ذائقہ بڑھانے کے ساتھ صحت کیلیے بھی انتہائی مفید ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…