پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

میں وزیر خارجہ ہوں ،میرے سینے میں بہت سے راز ہیں ،چاک کر دوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ، شاہ محمود قریشی

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کیا ہو رہی ہے اور کہاں ہو رہی ہے وہ عمران خان کو بتا دیا ہے ،میں وزیر خارجہ ہوں ،میرے سینے میں بہت سے راز ہیں ، خدا کی قسم اگر چاک کر دوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔

پریڈ گرائونڈ میں امربالمعروف جلسے میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں شرکاء سے بڑی اہم بات کرنا چاہتا ہوں ۔ میں پاکستان کا وزیر خارجہ ہوں، میرے سینے میں بہت سے راز ہیں ،خدا کی قسم چاک کر دو ں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں لیکن میں ایک حلف کا پابند ہوں ،اس حلف کے سامنے پاکستان کو رسوا نہیں کرنا چاہوں گا۔ میرے علم میں جوبات جومیرے کانوںمیں بات گونجی جو کئے جانے کا ارادہ کیا ،اللہ کوگواہ بنا کر کہتا ہوں کہ وہ اپنے کپتان کو بتا دیا ہے ،منصوبہ کیا ہے ،ارادہ کیا ہے ، منصوبہ بندی کیا ہو رہی ہے کون کر رہا ہے ۔ میں اس کی مزید وضاحت نہیں کرنا چاہوں گا کیونکہ یہ امانت ہے ۔یہ عمران خان کی امانت تھی میں نے انہیںدیدی ہے ،یہ آپ جانیں اور قوم جانے کہ آپ قوم کو کتنا اعتماد میں لینا چاہتے ہیں،یہ فیصلہ آپ کا ہے ۔انہوںنے کہاکہ قوم جب خود داری سے سر اٹھا کر جینے کا عزم کرتی ہے تو مشکلات آتی ہیں ۔انہوں نے شرکاء سے استفسار کیا کیا برداشت کر لو گے، مشکلات برداشت کر لو گے۔یہ کہا جاتا ہے کہ اس قوم میں سکت نہیں ہے ، یہ گھٹنے ٹیک دیتی ہے ، کیا گھٹنے ٹیکوگے یا کھڑے ہو جائو گے۔ ایبلسوٹی ناٹ کی قیمت ہے ،کیا قیمت چکانے کے لئے عمران خان کا ساتھ دو ،گھبرائو گے تونہیں،ڈگمگائو تو نہیں ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…