جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ن لیگ کے اعلیٰ سطحی وفدکی چوہدری برادران سے ملاقات،نواز شریف کا اہم پیغام پہنچا دیا گیا

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے وفد نے مسلم لیگ (ق )لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد، ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو کی اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اتوار کو (ن )لیگ کا اعلیٰ سطحی وفد چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچا،

اس موقع پر وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ نے (ن )لیگی وفدکا استقبال کیا۔(ن )لیگی وفد میں خواجہ آصف، راناتنویرحسین، ایازصادق، راناثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور عطااللہ تارڑ شامل تھے ،( ق )لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سمیت وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ،مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی ،سینیٹر کامل علی آغا بھی شریک ہوئے۔دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوکی گئی اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں سابق صدر محمد رفیق تارڑ کے ایثال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھرلی ہے اور ن لیگی وفد نے چوہدری برادران کو نواز شریف کا یہی پیغام پہنچانا تھا۔ذرائع ن لیگ کے مطابق جلد الیکشن کرانے کی شرط پر نواز شریف نے وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساڑھے تین سال کا تجربہ اچھا نہیں رہا، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اپنے مسائل ہیں۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے بڑی تفصیل سے مشاورت کی ہے جو جاری رہے گی، ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، ہم نے چودھری برادران سے مل کر کام کیا، ق لیگ اور ن کے درمیان سرد مہری نہیں ہے، ہمارے درمیان برف پگھل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے بہترین کام کیا، اگر پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے تو اس حکومت کو گھر جانا ہوگا،عمران خان نے قوم سے جھوٹ بولا اور گالیاں دیں، وزیراعظم نے پونے چار سال میں پاکستانی معیشت کا ستیاناس کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…