بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بڑا باؤلر بنا پھرتا تھا نوازشریف نے دو درجن وکٹیں اڑا دیں، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بڑا باؤلر بنا پھرتا تھا نوازشریف نے دو درجن وکٹیں اڑا دیں۔مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ بڑا باؤلر بنا پھرتا تھا نوازشریف نے دو درجن وکٹیں اڑا دیں۔انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر ایسی مار ماری اب چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، نوازشریف جلدآپ کے سامنے ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو بنی گالہ سے نہیں بلکہ پاکستان سے باہر پھینک دیں گے۔حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ عمران نیازی تم نے جتنے سرپرائز دینے تھے دے دئیے، اب قوم تمہیں سرپرائز دے گی۔ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو بچانے کیلئے کوئی بھی نہیں آئے گا،انہیں یہ نہیں پتہ کہ گورننس،معیشت اور خارجہ پالیسی کس چیز کا نام ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اس مرحلے کے بعد اگلے مرحلے میں اتحادیوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے، میاں صاحب بہت جلد واپس آرہے ہیں، الیکشن جب بھی ہوں گے، مسلم لیگ ن کامیاب ہو گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں اگلے وزیراعلیٰ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے اور مجھے اچھے کی امید ہے، ہمارے نمبرز پورے ہیں، حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی سب بیماریوں کا ایک ہی علاج ہے اور اس کا نام نوازشریف ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اب جنوبی پنجاب یا د آرہا ہے، ساڑھے 3 سال انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ مزید کہا کہ عمران خان کل تک تو امریکی صدر کے فون کا انتظار کررہے تھے، عمران خان ایبسلوٹلی ناٹ کے نعرے سے کسی اور کو بے وقوف بنائیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ 28مارچ کو حکومتی تابوت میں اپوزیشن آخری کیل ٹھونکے گی،

عمران خان شکست خوردہ شخص کی طرح تقریریں کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ جب لوگوں کو پی ٹی آئی میں شامل کررہے تھے تو اس کو وکٹ گرانا قرار دے رہے تھے، آج جب وہ حکومت کے خلاف ہیں تو ان کو ضمیر فروش قرار دیا جارہا ہے، عمران خان تحریک عدم اعتماد میں واضح شکست دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں،

اب سرکاری وسائل کے ذریعے ملازمین اور کرائے کے چند ہزار افراد کو جمع کرکے یہ ثابت کرنے کی نا کام کوشش کی جارہی ہے کہ عوام میرے سا تھ ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ عوام مشکلات کا شکار ہیں لیکن جعلی حکمران اپنی کرسی بچانے میں لگے ہوئے ہیں،مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ گیس، بجلی، اشیا خوردونوش اور دوائیوں سمیت ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…