جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

جائے نمازوں میں چُھپائی گئی بھاری منشیات برآمد

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (آئی ا ین پی ) کراچی میں اے این ایف انٹیلیجنس کی جانب سے تین بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تینوں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 30 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کرلی گئی ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ

پہلی کارروائی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کی گئی ، جہاں آسٹریلیا بھیجے جانے والے کارگو سے 20 کلوگرام آئس پکڑی گئی۔ برآمدشدہ آئس تولیوں میں جذب کی گئی تھی جبکہ کارگو کراچی کی رہائشی امبر رمضان کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔دوسری کارروائی میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، کارروائی شارع فیصل پر واقع کوریئر کمپنی پر عمل میں لائی گئی۔ برآمدشدہ آئس لیڈیز کپڑوں میں جذب کی گئی تھی جبکہ پارسل شیخوپورہ کی رہائشی شکفتہ بانوں کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ تیسری کارروائی میں کوریئر کمپنی کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، برآمدشدہ آئس 3 عدد جائے نمازوں میں جذب کی گئی تھی۔ پارسل لاہور کے رہائشی ارشد علی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…