جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بہبود و پنشن سرٹیفیکٹ سمیت قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی ) بچت سکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل کر دیا گیا، بہبود و پنشن سرٹیفیکٹ سمیت ریگولر، سپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع بڑھا دیا گیا۔نیشنل سیونگز نے مختلف بچت سکیموں کے شرح منافع میں رد وبدل کا اعلان کر دیا۔

سپیشل سیونگ کا شرح منافع ایک فیصد اضافے سے 11 فیصد، ریگولر سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع میں اعشاریہ 84 فیصد اضافے سے 11 اعشاریہ 4 فیصد، بہبود اور پینشن سرٹیفیکٹ کا شرح منافع میں اعشاریہ 48 فیصد اضافے سے 12 اعشاریہ 72 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع اعشاریہ 60 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 92 فیصد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔سیونگ اکاونٹ کے شرح منافع میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، سیونگ اکاونٹ کا شرح منافع 8 اعشاریہ 25 فیصد پر ہی برقرار ہے۔ شرح منافع میں تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سیونگ کا کلچر بڑھانے کی خاطر بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اْمید کی جارہی ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بچت سکیموں میں عوام کی جانب سے بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…