جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

8 ارب 28 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج پر یکم اپریل سے عملدر آمد 19 اشیائے ضروریہ پر 20 فیصد تک رعایت

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت کے 8 ارب 28 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج پر یکم اپریل سے عملدر آمد شروع ہوگا،رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ملک بھرمیں تقریباً4 ہزاریوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل،کھجوریں،بیسن،سفید چنا، پیکٹ والا دودھ، مشروبات،

چائے اور مصالحوں پر سبسڈی ملے گی۔۔یوٹیلیٹی اسٹورزحکام کے مطابق آٹا،چینی،گھی سمیت 19 اشیائے ضروریہ پر 20 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔20 کلو آٹا 950 روپے،چینی 85 روپے، گھی 260 روپے کلو میں دستیاب ہوگا۔ مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں آٹے پر 222 روپے، گھی پر 110 روپے جبکہ چینی پر تقریباً 2 روپے فی کلو سبسڈی برقرار رکھی جائے گی۔دالیں اور چاول بھی مارکیٹ ریٹ سے 15 سے 20 روپے فی کلو سستے ملیں گے۔رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ملک بھرمیں تقریباً4 ہزاریوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل،کھجوریں،بیسن،سفید چنا، پیکٹ والا دودھ، مشروبات، چائے اور مصالحوں پر سبسڈی ملے گی۔یہ بھی بتایا گیا کہ 1500 دیگر اشیا ء پر10فیصد تک رعایت دی جائے گی جبکہ احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد کو آٹا، چینی اور گھی سمیت 3 اشیا پر مبنی راشن پر 1 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…