پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو بیدار کردیا ، میری پریشانی یہ ہے جواللہ کی مخلوق آرہی ہے وہ کہاں جائےگی ، اسد عمر

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک /آئی ا ین پی/این این آئی ) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں اتنی جگہ نہیں جتنی تعداد میں عوام آرہے ہیں، میری پریشانی یہ ہے جو اللہ کی مخلوق آرہی ہے وہ کہاں جائےگی؟۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگوں سوچ سے زیادہ لوگ جلسے میں شرکت کرینگے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد عمر نے لکھا ہے کہ تنظیمی عہدیدار اور منتخب نمائند ے جلوسوں کولے کر اسلام آباد پہنچیں۔ جاری کردہ پیغام میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ عمران خان نے نمائندوں اور تنظیمی عہدیداروں کو جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سوچ سے زیادہ لوگ جلسے میں شرکت کرینگے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران 5 ہزارکرسیاں لگواکر 10 لاکھ افراد سے خطاب کرنا چاہتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان پانچ ہزارکرسیاں لگواکر دس لاکھ افرادسے خطاب کرناچاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پانچ ہزارکرسیاں لگاکردس لاکھ افراداکھٹے کرنے کے جھوٹے دعوے کررہا ہے۔پی پی رہنما نے کہاکہ جوبھی جاکرجلسے کے انتظامات دیکھناچاہتا ہیتو گاڑی اورپیٹرول میں دوں گا جا کرتسلی کرلے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 مارچ کو جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے 10 لاکھ افراد لانے کا ٹاسک دیا ہے۔قبل ازیں تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ہمارے جلسے میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک ہوں گے۔تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج رات ہی لوگوں کا جوش و خروش قابلِ ستائش ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ یہ وہ جزبہ ہے جو پاکستان بنانے کی تحریک میں قائد اعظم کے ساتھ تھا اور آج پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ جلسے کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہو گا اور اس جلسے میں عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔



کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…