جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپ کے منہ میں خاک، مریم نواز آپ نے مجھے یہ کہنے پر مجبور کر دیا، معروف اداکارہ حنا خواجہ

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ حنا خواجہ بیات نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے منہ میں خاک، مریم نواز آپ نے مجھے یہ کہنے پر مجبور کر دیا۔حنا خواجہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا

جو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے کبھی نہیں چاہا کہ کسی کے لیے کوئی سخت الفاظ استعمال کروں۔اداکارہ نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم صاحبہ آپ نے مجھے مجبور کردیا ہے کہ میں کہوں آپ کے منہ میں خاک، اللہ نہ کرے بقول آپ کے کہ پاکستان کا طیارہ کبھی اس پرانے پاکستان میں اترے جیسا پاکستان آپ لوگوں نے اور آپ کی اتحادی جماعتوں نے بنا دیا تھا۔حنا خواجہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے حفاظت کرے، اللہ ہماری پاک افواج کی حفاظت اور ان حکمرانوں کی حفاظت کرے جو محب وطن ہیں، اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو ۔اپنے پیغام کے اختتام پر اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک پاکستانی کی دل سے دعا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…