جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

سیاسی گرماگرمی، اسلام آباد میں ہسپتالوں کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں سیاسی گرما گرمی کے باعث اسپتالوں کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔جاری کردہ ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے،ہدایات کے بعد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اور ساتھ ہی احکامات دیئے گئے ہیں کہ

ہسپتالوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پمز ہسپتال پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال 3 اپریل تک الرٹ رہیں گے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں 27 مارچ کو حکومت سمیت مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے جلسے ہونے والے ہیں جبکہ کئی مقامات پر حکومت اور اپوزیشن کے قافلے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے جہاں کسی قسم کی بھی صورتحال پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے ڈی چوک پر شاندار جلسہ کرنے کا اعلان کرچکی ہے جس کا موضوع امربالمعروف ہے، اس جلسے میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے روانہ ہوچکے ہیں جبکہ کچھ قافلے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔علاوہ ازیں ترین گروپ کے ارکان نے حکومت کے ڈی چوک پر جلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس فیصلے سے جہانگیر ترین کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں لاہور سے روانہ ہوا ہے جبکہ جے یو آئی کا قافلہ ڈی آئی خان سے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…