جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

کوششیں رنگ لے آئیں ، پاپڑ فروش ہلاکت کیس میں ڈرامائی پیشرفت

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

پتوکی ( این این آئی) پاپڑ فروش نوٹ لوٹنے والے اشرف عرف سلطان کی ہلاکت کا معاملہ مقتول کے لواحقین نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی ہیومن رائٹس سیل کی مدد سے مقتول اشرف سلطان کی قبرکشائی کیلئے علاقہ مجسٹریٹ پتوکی کی عدالت میں درخواست فائل کردی، علاقہ مجسٹریٹ پتوکی ساجد محمود ساجد نے ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال پتوکی

ڈاکٹردلدار محبوب اور ایس ایچ او سٹی پتوکی شیخ اعجاز کو 29مارچ کو اصل ریکارڈ کے ہمراہ عدالت طلب کر لیا گزشتہ روزپتوکی کہنہ روڈ پر شادی حال میں تشدد کے الزام میں ہلاک ہونے والے مقتول اشرف عرف سلطان کے لواحقین مقدمہ مدعی پرویزنے سابق جسٹس افتخار چوہدری کی ہیومن رائٹس سیل کی مدد سے مقتول اشرف کی قبرکشائی کیلئے علاقہ مجسٹریٹ پتوکی کی عدالت میں درخواست فائل کردی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اشرف سلطان کو جب غسل، نہلایا گیا تو ڈیڈباڈی پر متعد د تشدد کے نشانات تھے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ہمیں شک ہے کہ رپورٹ تبدیل کی گئی علاقہ مجسٹریٹ پتوکی ساجد محمود ساجد نے دلائل سننے کے بعد ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال پتوکی ڈاکٹر دلدار محبوب اور ایس ایچ او سٹی پتوکی شیخ اعجازکو 29مارچ کو اصل ریکارڈ کے ہمراہ عدالت طلب کر لیا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی ہیومن رائٹس سیل کے رانا نعمان اشرف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول اشرف سلطان کے لواحقین کوحقیقی معنوں میں انصاف دلوایا جائیگا،دلی افسوس ہوا کہ ایک انسان کی لاش بارتیوں کے پاس پڑی رہی اور باراتی کھانا کھانے میں مصروف رہے اور شادی حال انتظامیہ بھی آرام کی نیند سوتی رہی مذید کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا ہیومن رائٹس سیل مقتول اشرف عرف سلطان کے لواحقین کے ساتھ کھڑا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…