جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھوکی گلہریاں سلاد کے پتے پر لڑ پڑیں، تصاویر وائرل

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

مشی گن(این این آئی) امریکی فوٹوگرافر نے کئی منٹ تک ایک دوسرے سے گتھم گتھا گلہریوں کی تصاویر کھینچی ہیں جو دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ ان تصاویر میں سلاد کے پتے پر دو گلہریوں کو لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشی گن کی

شوقیہ فوٹوگرافر پالا بیڈور اپنے گھر سے نکلی تھیں کہ انہوں نے دو سرخ گلہریوں کو دیکھا جو سلاد کے پتے پر لڑ رہی تھیں۔ گلہریاں ایک دوسرے کو دھکیل رہی تھیں، تھپڑ ماررہی تھیں اور کشتی کے دا پیچ بھی لگارہی تھیں۔ اس طرح برف سے بھرا فرش گلہریوں کا میدانِ کارزار بن کر رہ گیا تھا۔تاہم بعد میں دونوں گلہریاں تھک ہارکر الگ ہوگئیں اور اپنی اپنی راہ پر چل پڑیں۔ پالا نے لڑائی کے دوران ہی ان کے نام رکھ دیئے جس میں ایک گلہری کو اوبرائن اور دوسری کو لیپ کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شاید دوبارہ یہ گلہریاں دکھائی دیں گی۔ لیکن ان دو بے زبان جانوروں کی لڑائی کی تصاویر بہت دلچسپ انداز میں مقید ہوئی ہیں۔پالا کے شوہر کے انتقال کے بعد 2020 کے بعد وہ کیمرہ لے کر جنگلوں میں نکل جاتی ہیں اور فطرت کی تصاویر کھینچتی ہیں ۔ اس سے انہیں تنہائی اور جدائی کا غم دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جانوروں کی حرکات وسکنات کو بہت اچھی طرح تصویر میں قید کرتی ہیں اور اسی لیے گلہریوں کی تصاویر بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…