جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بلند و بالا 430فٹ بلند جھولے سے گر کر 14 سالہ لڑکا ہلاک

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

اورلینڈو (آئی این پی)امریکا کے شہر اورلینڈو کے ایک تفریحی پارک میں بلند و بالا جھولے سے گر کر 14 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایک سیاحتی مقام اورنج کاؤنٹی کے آئیکون پارک سے جمعرات کی شب دیر گئے موصول شدہ کال

کے جواب میں پولیس اہلکار اور ہنگامی طبی عملے کے ارکان پہنچے۔پولیس حکام کے مطابق لڑکا اورلینڈو فری فال جھولے سے گرا تھا۔ لڑکے کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔اورلینڈو فری فال جھولا امریکا کے معروف مجسمہء آزادی سے بھی اونچا ہے جسے گزشتہ سال کے اواخر میں کھولا گیا تھا۔پارک کی ویب سائٹ کے مطابق یہ جھولا 430 فٹ اونچا ہے اور اسے دنیا کا سب سے اونچا فری اسٹینڈنگ ڈراپ ٹاور کہا جاتا ہے۔اورنج کاؤنٹی کے شیرف جان مینا نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں اسے انتہائی تکلیف دہ حادثہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ لڑکے کی شناخت ٹائر سیمپسن کے نام سے ہوئی ہے جو میسوری سے فلوریڈا اپنے رشتے داروں کے ہاں آیا ہوا تھا، حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق جھولے نے ٹاور کی جانب اپنا سفر شروع ہی کیا کہ انہوں نے کسی کو اوپر سے گرتے ہوئے دیکھا۔جھولے کے مالک ’’سلنگ شاٹ گروپ‘‘ کی جانب سے سیلز ڈائریکٹر جان اسٹائن نے گزشتہ صبح خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا اس سے ہم سب انتہائی افسردہ اور بکھرے ہوئے ہیں۔ ہمارے دل اس نوجوان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔جان اسٹائن نے بتایا کہ فری فال جھولے اور اس سے ملحق ایک اور جھولے کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ سلنگ شاٹ گروپ آئیکون پارک میں دو جھولوں کو چلاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…