جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

یو اے ای میں صدقہ الفطر فی کس کتنے درہم ہوگا؟ فتوی کونسل نے اعلان کردیا

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

ابوظبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کی مناسبت سے صدقہ الفطر کی رقم کا اعلان کردیا گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی فتوی کونسل نے اعلان کیا کہ رواں سال زکو الفطر کی قیمت 25درہم فی کس مقرر کی گئی ہے۔فتوی کونسل کا کہنا

تھا کہ زکوة الفطر صدقہ ہے جو رمضان کے مقدس ماہ میں مستحق افراد کو دیا جاتا ہے، یہ رقم رمضان کے دن سے اور عید الفطر کی صبح تک عید کی نماز کے وقت سے پہلے دی جاسکتی ہے۔ترجمان فتوی کونسل کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان مرد اور عورت جو صاحب حیثیت ہے اس پر فطرہ ادا کرنا واجب ہے۔یو اے ای کی فتوی کونسل نے رمضان المبارک سے متعلق دیگر رقوم کا بھی اعلان کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ صاحب حیثیت افراد ضرورت مندوں کے لیے افطار کا انتظام کرنا چاہیں تو اس کی رقم 15 درہم مقرر کی گئی ہے۔فتوی کونسل کے مطابق اگر کوئی شخص بڑھاپے یا بیماری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے تو اس کے فدیے کی رقم بھی 15 درہم ہوگی۔جو شخص بغیر کسی معقول وجہ کے روزہ چھوڑ دے یا ختم کردے اسے 60 مسکینوں کو کھانا کھلانے کے لیے کفارہ ادا کرنا چاہیے جس کی رقم رواں سال 900درہم مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ یو اے ای کے ماہرین فلکیات کے مطابق پہلا روزہ 2 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے اور عید الفطر 2مئی کو ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…