جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اتحادیوں کو منانے کا مشن ،شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک کی پرویزالٰہی سے انکی رہائشگاہ پرانتہائی اہم ملاقات

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے موجودہ سیاسی صورتحال خصوصاً تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، حکومتی وفد نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کا اپنی رہائشگاہ آمد پر چوہدری پرویز الٰہی نے طارق بشیر چیمہ اور چوہدری مونس الٰہی کے ہمراہ استقبال کیا ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔ملاقات میں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما طارق بشیر چیمہ نے ساڑھے تین سال میں پارٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے کافی کھل کر بحث کی گئی ۔وفاقی وزراء نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اس ساری صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملاقات کے حوالے سے پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کو اعتماد میں لیں گے اور آئندہ ملاقات جلد اسلام آباد میں ہو گی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں گلے شکوے بھی ہوئے۔(ق) لیگ کے رہنمائوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں لیکن ہر اہم موقع پر نظر انداز کیا گیا، چوہدری سالک حسین کا حلقہ ہو یا طارق بشیر چیمہ اتحادیوں جیسا سلوک نظر نہیں آیا، حکومت کے ساتھ ساڑھے تین سال رہے لیکن اتحادی مشاورت میں کہیں شامل نہ تھے، اتحادی ہونے کے باوجود اپوزیشن جیسا درجہ دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ہمارے دل میں آپ کی بڑی عزت ہے، اتحاد کی ڈور کو مضبوط سے مضبوط ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…