پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

یہ پرسنل ہورہے ہیں چلو یہاں سے عالیہ حمزہ اور صحافی میں سخت جملوں کا تبادلہ

datetime 26  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗ لاہور (این این آئی)سپریم کورٹ کے باہرپریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک اور ایک صحافی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے خود بڑے بڑے دعوے کیے تھے، پیچھے مڑ کر دیکھتے تو ان کے اپنے بندے بھاگ

جاتے تھے، مریم نواز پہلے بھاگیں گی یا مولانا کے بندے تبلیغ کیلئے جائیں گے، تماشا دیکھیں پتلی گلی سے کون جاتا ہے۔اس دوران عالیہ حمزہ ملک اور ایک صحافی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ صحافی نے سوال کیا تو عالیہ حمزہ ملک نے جواب دینے سے گریز کیا اورملیکہ بخاری سے کہا کہ یہ پرسنل ہورہے ہیں چلو یہاں سے۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے، پی ڈی ایم کی آخری ہچکی بھی نکال دیں گے،عمران خان نے کبھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی، پوری قوم نے دیکھا کیسے سندھ ہائوس میں منڈی لگی، اب قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ حق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے یا موروثی سیاست کی پیروی کرنی ہے، اہل لاہور سے اپیل ہے کہ باہر نکلیں، عوام کو اب حق اور باطل کی تفریق کے لیے نکلنا ہے، اس ملک کو کمیشن مافیا سے بچانے کے لیے لوگ باہر نکلیں۔لاہور آفس میں اجلاس کے بعد میاں محمود الرشید ،مسرت جمشید چیمہ ، امتیاز شیخ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور سے لاکھوں لوگوں کا قافلہ اسلام آباد کی طرف جائے گا،27 مارچ ایک تاریخی دن ہے ۔

آج تک ہمارے پاس لاکھوں لوگوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے جو اسلام آباد جلسے میں جانے کیلئے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی کثیر تعداد اسلام آباد پہنچیں گی جو وزیراعظم عمران خان کا بازو بنے گی،27 مارچ کے بعد پاکستان سے ضمیر فروشی کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا.انشااللہ گھوڑوں کی خرید و فروحت اورغیر ملکی ایجنڈا بھی دفن ہوجائے گا۔

اتحادیوں کے مطالبات اپنے حلقوں کے حوالے سے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاسی تفریق ہوگئی ہے، ایک جانب حق اور ایک جانب باطل ہے،عمران خان حکومت میں رہیں گے اور مدت پوری کریں گے ،سازش کو ناکام حلق خدا بنائے گی،اہل لاہور سے اپیل ہے کہ خود نکلیں ،موٹروے پر پاکستان کا سب سے بڑا جلوس اکٹھا ہوگا،27 مارچ کو ایک سیلاب نکلے گا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…