جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپوزیشن کا بس چلے تو یہ امریکہ، کینیڈا اور سعودی عرب میں مہنگائی کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی پر ڈال دیں‘ فیاض الحسن چوہان کی تنقید

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم بلاول زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ اپوزیشن نے اربوں روپے لگا کر میڈیا کے ذریعے مہنگائی کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو ٹھہرانے کا

جو منفی پراپیگنڈہ شروع کیا تھا وہ ان کی اپنی نالائقی کی وجہ سے ایکسپوز ہو گیا،اپوزیشن کا بس چلے تو یہ امریکہ، کینیڈا اور سعودی عرب میں مہنگائی کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی پر ڈال دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے حلقہ پی پی 17 میں پارٹی ورکرز سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کا ہر ورکر اور 80 فیصد عام پاکستانی عمران خان کو اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں۔ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے اغیار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی۔ انہوں نے کہا شہباز شریف سمجھ چکے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد ان کے حصے میں کچھ نہیں آئے گا اسی لیے مقصود چپڑاسی والی سرکار ڈیل کے حصول کے لیے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی صفوں میں جیت سے پہلے ہی من پسند وزارتوں کے حصول کی لڑائی پڑ چکی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ جو بھی نکلے حقیقی کامیابی پاکستان تحریکِ انصاف کے حصے میں آئے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہمارا نعرہ پہلے دن سے یہی ہے کہ ’’صلح ہو کہ جنگ ہو، عمران خان کے سنگ ہو‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…