اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

وزیراعظم نے بہت دیر کردی ہے، رہنما ق لیگ کامل علی آغا

datetime 26  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق )کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ حکومتی وفد سے (آج) ہفتہ کی ملاقات میں کوئی فیصلہ ہونے نہیں جارہا، وزیراعظم نے بہت دیر کردی ہے۔ایک انٹرویومیں کامل علی آغا نے کہا کہ حکومت سے متعلق یہی کہا جاسکتا ہے کہ ہمیشہ دیر کردیتا ہوں میں، حکومت یا وزیراعظم نے ق لیگ کے ساتھ کتنی ملاقاتیں کی ہیں؟

کامل علی آغا نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک ملاقات کی اور اس میں بھی عدم اعتماد کی بات نہیں کی، چوہدری شجاعت ہمیشہ کہتے ہیں فیصلہ کرنے سے پہلے سو بار سوچنا چاہیے، انھوں نے اتنا وقت لیا کہ لوگ اپنے فیصلے کرنے پر مجبور ہوئے۔رہنما ق لیگ نے کہا کہ راجہ ریاض بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس 27 بندے ہوچکے ہیں، بہت بڑی تعداد ان کے اپنے گھر سے جاچکی ہے، اب جلسے شروع کردیے تاکہ ثابت کرسکیں کہ مقبولیت بڑھ گئی ہے۔کامل آغا نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کا ازالہ یہ جلسے یا اجتماعات نہیں کرسکتے، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا ہے، ہفتہ کی میٹنگ میں کوئی فیصلہ ہونے نہیں جارہا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بات ہوسکتی تھی تو وہ وزیراعظم کی ملاقات میں ہوسکتی تھی۔۔دوسری جانب حکومت اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے درمیان ملاقات طے پا گئی ،شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک آج (ہفتہ) کے روز مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سپیکر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک آج ہفتہ کے روز مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی اور پرویز ختک اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ،اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی آگئی ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اہم پیغام ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پہنچایا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ایم کیو ایم رہنماؤں میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق،جاوید حنیف، صادق افتخار شامل تھے۔

بعد ازاں اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خیرسگالی کاپیغام لیکرایم کیوایم پاکستان کے پاس گئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ پیغام تھاآپ ہماریدوست ہیں ساتھ چلتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم وفدکیساتھ خوشگوارماحول میں بات ہوئی،ہماری ایم کیوایم سے ملاقات مثبت اورمفیدرہی۔ انہوںنے کہاکہ وفدمیراپیغام ایم کیوایم پاکستان قیادت تک پہنچائیگی،ایم کیوایم وفدنے واضح طورپرکہاپی پی کیساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ایم کیوایم وفدنیواضح کہا پیپلزپارٹی غلط بیانی کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…