جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

کوئی رکن استعفیٰ دیکر اسمبلی سیٹ خود چھوڑدے توکیا اس پر بھی آرٹیکل 63 اے لگے گا؟عابد حسن منٹو کا چیف جسٹس کو خط

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)عوامی ورکرز پارٹی کے سابق صدر اور سینئر وکیل عابد حسن منٹو نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کوئی رکن استعفیٰ دیکر اسمبلی سیٹ خود چھوڑدے توکیا اس پربھی آرٹیکل 63 اے لگے گا؟ کیا تاحیات نااہل ہونے والے اراکین پر انحراف کی

شق کا اطلاق ہوگا؟۔عابد حسن منٹو نے خط میں لکھا کہ خط لکھ رہا ہوں کیونکہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیریفرنس میں فریق بننے کاراستہ نہیں دیاگیا، ریفرنس اور اٹارنی جنرل کے دلائل سے تاثرمل رہا ہے کہ منحرف اراکین کو تاحیات نااہل ہونا چاہیے، ریفرنس میں پارٹی لائن سے انحراف کو اخلاقیات سے جوڑنا درست نہیں۔عابد حسن منٹو نے خط میں کہا کہ آزاد اراکین کوکسی جماعت میں شمولیت کا اختیار دے کر آئین خود ڈیفیکشن کی اجازت دے رہا ہے، کوئی رکن استعفیٰ دیکر اسمبلی سیٹ خود چھوڑدے توکیا اس پربھی آرٹیکل 63 اے لگے گا؟ کیا تاحیات نااہل ہونے والے اراکین پر انحراف کی شق کا اطلاق ہوگا؟ خط میں کہا گیا کہ آئین میں جماعت سے انحراف پر ووٹرز کی حق تلفی کا افسانہ ابہامات کا شکار ہے، 63 اے اس پرخاموش ہے کہ کوئی رکن پارٹی ہیڈ سے بظاہر اختلاف نہ ہونے پربھی اعتماد کاووٹ نادے۔سینئر وکیل نے اپنے خط میں کہا ہے کہ صدر مملکت کا کردار نیوٹرل ہوتا ہے، وزیراعظم نے23 مارچ کوکہا ریفرنس ووٹس کی خرید و فروخت روکنے کیلئے دائر کیا ہے، صدر سپریم کورٹ سے رائے وزیراعظم کی مشاورت یا ذاتی سیاسی مفادات کیلئے نہیں لے سکتے۔عابد حسن منٹو نے اپنا خط چیف جسٹس پاکستان کے سامنے رکھنے کی درخواست کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…