جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

اومیگا تھری الزائیمر کے مرض کو بڑھنے سے روکتا ہے، طبی ماہرین

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن(نیوز ڈیسک)دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے والے ایک اہم غذائی جزو ”اومیگا تھری“ کے بارے میں ایک مطالعے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ الزائیمر اور شیزوفرینیا جیسے مرض کو بڑھنے سے روکتا ہے۔آسٹریلیا میں طبی ماہرین کی جانب سے کیے گئے سروے میں شامل مریضوں کو مچھلی کے تیل کی گولیاں کھلائیں گئیں جن میں اومیگا تھری وافر مقدار میں موجود تھا جو دماغ میں سوزش (انفلیمیشن ) کو بھی کم کرتا ہے اور شیزوفرینیا کے مرض میں بھی مریض کو دماغ میں سوزش اورجلن ہوتی ہے جو اسےمزید دماغی امراض کی جانب لے جاتی ہے تاہم اس سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ الزائیمر کے قریب پہنچ جانے والے افراد نے کچھ عرصے اومیگا تھری کھانے کے بعد اسے چھوڑ دیا تب بھی وہ کئی برس تک مکمل طورپرالزائیمر کا شکار ہونے سے بچے رہے۔آسٹریلیا کی میلبرن یونیورسٹی آف سائیکائٹرسٹ کے ایک ڈاکٹرکا کہنا ہےکہ اگرچہ ان دماغی امراض کے لیے متبادل ادویات موجود ہیں لیکن اومیگا تھری بنیادی طور پر مسائل سے پاک اور طویل عرصے تک الزائیمر سمیت کئی امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…