پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 11 انکوائریز اور دو انوسٹی گیشنز کی منظوری دیدی

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 11 انکوائریز اور دو انوسٹی گیشنز کی منظوری دیدی ۔ بدھ کو قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ظاہر شاہ، ڈپٹی چیئرمین نیب،سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی نیب،حسنین احمد،

ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈ کوارٹرز،عرفان نعیم منگی،ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی،مسعود عالم خان،ڈی جی آپریشنزنیب اورنیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں ہوتا، نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کر نے پر سختی سے یقین رکھتا ہے،نیب کی تمام انکوائریز اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں،نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تقاضوں کوقانون کے مطابق پورا کیا جائے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 11 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں میسرز اے سی ای گروپ(اے سی ای مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ)، اے سی ای بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر،یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشنز کی انتظامیہ،پنجاب کوآپریٹو بورڈ آف لیکویڈ یشن کے افسران /اہلکاران اور دیگر، انجم پرویز سابق سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز اور دیگر،وزرات ہاؤسنگ اور ورکس کے افسران /اہلکاران،اسٹیٹ آفس اور دیگر،شوکت مروت گروپ آف کمپنیز کے مالکان/ اسپانسرز،محکمہ جنگلات ہری پور کے افسران /اہلکاران اور دیگر،جاوید میمن،چیف انجینئر محکمہ آبپاشی لاڑکانہ اور دیگر،پروفیسر غلام اصغر چنا وائس چانسلر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ اور دیگر، انجینئر سردار علی شاہ،پراجیکٹ ڈائریکٹر ر ائیٹ بینک آؤٹ فال ڈرین حیدر آباد سرکل اور دیگر اورپریتم داس،سپرنٹنڈنگ انجینئر،محکمہ آبپاشی،گورنمنٹ آف سندھ،، علی محمد کنٹریکٹر، اے ایم بی اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈاور دیگرکے خلاف انکوائریز کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ا یگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 02 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں غلام حیدر جمالی،سابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کراچی اور دیگر اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت ڈی آئی خان کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی۔نیب کے ا یگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں آدم خان آٹو موبائلز پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگرکے خلاف شکایت آئی جی خیبر پختونخواہ کو قانون کے مطابق کاروائی کے لئے بھجوانے کی منظوری دی گئی۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران/اہلکاران اور دیگر اورمحمد عمر ورک سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس کے خلاف انکوائریز قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ز)جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستا ن ہے۔ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن کے مقدمات خصوصاََمنی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزاورمضاربہ سکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ4 سال سے زائد عرصہ کے دوران معزز احتساب عدالتوں نے نیب کی موثر پیروی کی بدولت 1405ملزمان کو نہ صرف سزا سنائی بلکہ

گزشتہ 4 سالوں سے زائد عرصہ میں 584 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کئے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادادرہ ہے۔انہو ں نے کہا کہ نیب ہمیشہ آئین اور قانون کیمطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ اس کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔اس کے علاوہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چئیرمین ہے۔نیب دنیا کا واحد ادارہ ہے جس کے ساتھ چین نے انسداد بد عنوانی کے لیئے ایم او یو پر دستخط کئے جو کہ نیب کے لئے اعزاز کی بات ہے۔نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں جن میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل،ورلڈ اکنامک فورم،

گلوبل پیس کنیڈا،پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے سراہا ہے جبکہ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد افراد نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا۔قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی کہ تما م شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کو ٹھوس شواہدکی بنیاد پر قانون کے مطابق مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے نیب کے انوسٹی گیشن آفیسرز اورپراسیکوٹرز کو ہدایت کی کہ وہ پوری تیاری کے ساتھ معزز عدالتوں میں نیب مقدمات کی ٹھوس شواہدکی بنیاد پر موثر پیروی کریں جہاں قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…