اسلام آباد(نیوزڈیسک)چوہدری سرور کی کوششیں ناکام،ناراض گروپ نے بڑا فیصلہ کرلیا،تحریک انصاف کی بنیادیں ہل گئیں- پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاورسابق گورنرچوہدری سرورکی جسٹس (ر) وجہیہ الدین سے ملاقات رنگ نہ لائی اوروجہیہ الدین نے کوئی بھی بات سے انکارکردیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض ارکان کااجلاس جسٹس (ر) وجہیہ الدین کی سربراہی میں لاہورمیں ہواجس میں پارٹی کے رہنماءحامد خان ،محمدمدنی سمیت دیگرناراض رہنماﺅں نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ تحریک انصاف نے وجہیہ الدین کی زیرنگرانی قائم انٹراپارٹی ٹربیونل کے فیصلوں پرعمل نہیں کیااورنہ ہی چوہدری سرورنے اپنی ملاقات میں اس بات کے مانے جانے کاکوئی عندیہ دیا۔جس پرناراض گروپ نے فیصلہ کیاوہ ٹریبونل کے فیصلوں پرعمل درآمد کے لئے ملک گیرمظاہرے کریں گے اوراس اجلاس کے بعد پی ٹی آئی میں ایک ناراض گروپ بھی سامنے آسکتاہے جوکہ تحریک انصاف کے لئے پریشانی کاباعث بن سکتاہے ۔