جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

اتفاق ہو چکا، موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، چوہدری پرویز الٰہی

datetime 13  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ اس بات پر اتفاق ہوگیاہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی،موجودہ حالات میں ہم اپنا فیصلہ کرچکے ہیں، اس پر اپنے ساتھیوں سے حتمی مشاورت کررہے ہیں،مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مل کر چل رہے ہیں۔،ا اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفی دیں گے،شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے،

وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہئیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس اتوار کو منعقد ہوا۔ مسلم لیگ ق نے مشاورت  پیر کو بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان کو اب تک کے اپوزیشن اور حکومت کے روابط پر اعتماد میں لیا گیا۔اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران سے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کی بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اپوزیشن کی حمایت سے متعلق مشاورت ہوئی۔عون چوہدری نے واضح جواب کے لیے دو دن کی مہلت مانگ لی۔ ق لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم، ق لیگ اور باپ کے درمیان اپوزیشن جماعتوں کی حمایت پر اتفاق ہو چکا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہرمحمود اشرفی بھی مسلم لیگ ق کو منانے میں ناکام لوٹ گئے۔ ذرائع کے مطابق طاہر محمود اشرفی نے اتوار کو سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی۔حافظ طاہر اشرفی حکومت کا پیغام لیکر چوہدری برادران کی رہائشگاہ پر آئے۔ طاہر اشرفی نے درخواست کی ہمارے پیغام پر بھی غور کیا جائے،مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ رہیں۔ ذرائع ق لیگ کے مطابق ایک لیگی رہنما نے کہا کہ اب حکومت کو مزید ڈسکس نہ کریں۔ساڑھے تین سال جو ہمارے ساتھ کیا کافی ہے۔

بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر اتفاق ہوگیاہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔آئین و قانون بڑا واضح ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو اس پر عمل کرنا چاہئیے،ہم اپنا فیصلہ کرچکے ہیں، اس پر اپنے ساتھیوں سے حتمی مشاورت کررہے ہیں،مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مل کر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفی دیں گے۔آج جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری ملاقات کے لئے آئے تھے۔اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے۔شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہئیں۔ادھر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم میں ملاقات طے پا گئی،یہ ملاقات پیر کو شام 7 بجے ہو گی۔ملاقات چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پر ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…