بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمادضابطہ کے مطابق قراردے دی

datetime 13  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے متحدہ اپوزیشن کی وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک کو ضابطہ کے مطابق قرار دیدیا ہے۔اسمبلی ذرائع کے مطابق تحریک اور ریکوزیشن پر اپوزیشن اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو گیا ہے،

کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کے خلاف نہیں نکلے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے تمام ضوابط پورے کرنے کے بعد فائل اسپیکر کو بھجوا دی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کو 22 مارچ سے قبل کسی بھی دن اجلاس بلانے کی تجویز بھی دے دی ہے۔قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق اجلاس بلانا ایک آئینی تقاضہ ہے جس سے انحراف نہیں کیا جا سکتا، پہلا مرحلہ ریکوزیشن پر دستخطوں کی تصدیق اور دوسرا عدم اعتماد کی تحریک پر دستخطوں کی تصدیق تھا، دونوں مراحل مکمل ہونے اور تحریک کے ضابطہ کے مطابق ہونے کا جائزہ لیا گیا۔خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی جس کے بعد اب اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے آئینی طور پر 14 روز کا وقت موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…