ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مولانافضل الرحمن اور آصف علی زرداری نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے معذرت کرلی

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ(ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے  صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی کی سیاسی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھرنجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت کی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے پرویز الہٰی کو وزیراعلی پنجاب بنانے سے معذرت کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کا آصف زرداری کو کہنا تھاکہ جن شرائط پر آپ پرویز الہٰی کو وزیراعلی بنانا چاہتے تھے ہم تیارہیں۔ آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کو جواب دیا کہ چوہدری صاحب، آپ نے بہت دیر کردی، آپ نے بروقت فیصلہ نہیں کیا تو ہم نے دیگر آپشنز پر کام کیا۔آصف علی زرداری کا کا کہنا تھاکہ آپ نے شہبازشریف کی دعوت قبول کرنے کے بعد انکار کیا، یہ سیاسی آداب کے خلاف ہے، آپ میرے لیے محترم ہیں، اس لئے مسلم لیگ ن کی قیادت سے آپشن بی پربات کی جاسکتی ہے۔مسلم لیگ ق کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کی صورت میں آپشن بھی سامنے آگیا۔ذرائع کا کہنا تھاکہ آپشن بی کے بارے میں حتمی فیصلے کا اختیار میاں نوازشریف کو دے دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آپشن بی کے تحت اپوزیشین اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لائیگی اور ق لیگ کی موجودہ وفاق میں نمائندگی جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…