جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی کو ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی

datetime 8  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)پیپلزپارٹی کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے این او سی جاری کردیا۔اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ آج شام 4 بجے سے شروع ہوگا اور رات 8 بجے تک ختم کرنا ہوگا۔اجازت نامے کے مطابق نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم قیادت نے پیپلزپارٹی کے اسلام آباد جلسے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔دوسری جانب حکام نے ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچادئیے ہیں، پارلیمنٹ اور شاہراہ دستور جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے عوامی مارچ کے لیے کشمیر اور خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کیلئے کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان گھبراہٹ کا شکار تھے اور اب انھیں پسینے آنے شروع ہوگئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کیلئے ملک بھر سے آئے ہوئے جیالوں روات میں پڑائوڈالا ،مرغ چنے سے تواضع کی گئی ۔منگل کو پی پی پی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے اورجیالوں کی مرغ چنے، نان اور چائے سے تواضع کی گئی ،لانگ مارچ کا قافلہ براستہ ایکسپریس وے اسلام آباد میں داخل ہو گا جس کا آخری پڑائو ڈی چوک اسلام آباد ہو گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…