بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

بندے پورے ہیں تو اسمبلی کا اجلاس بلائیں،رانا ثناء اللہ کا وزیر اعظم کو چیلنج

datetime 6  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ بندے پورے ہیں تو اسمبلی کا اجلاس بلائیں،عمران نیازی کا اپنے ممبران پہ خریدے جانے کا الزام لگانا ممبران کی تضحیک ہے ،اپنے ارکان پر الزام نہ لگائیں جو عوام کو کنگال کرنے پر آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ،دیگر ارکان کو چھوڑیں،

پرویز خٹک پہلے اپنے بھائی کو تو پی ٹی آئی میں واپس لے آئیں،بڑھکیں مارنے اور روزانہ ہلکان ہونے کے بجائے اسمبلی اجلاس بلائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چپڑاسی، گلے کی کمائی کھانے اور جہانگیر ترین کے خرچے پر الیکشن لڑنے والے عمران نیازی کے سگے بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بندے پورے ہیں تو اسمبلی کی کرسیاں کیوں اکھاڑدیں، قالین کیوں اکھاڑ دئیے؟۔انہوںنے کہاکہ اپنے وزرا پر خریداریوں کے الزامات لگارہے ہیں، حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کرلیا ،عمران نیازی بلاتاخیر اجلاس بلائے اوراپنے دعووں کو سچ کردکھائے ۔ انہوںنے کہاکہ بڑھکیں مارنے اور روزانہ ہلکان ہونے کے بجائے اسمبلی اجلاس بلائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران نیازی دیر نہ لگائیں، فوری اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد کا ناکام بنادیں ،عمران نیازی اور وزرا کی بوکھلاہٹ ان کے بیانات سے عیاں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ارکان پورے ہیں تو اپوزیشن ارکان کی خریداری کی ضرورت کیوں پڑی؟،جن کو کچے گھر اور غریب نظر نہیں آتے، انہیں اب حقیقت نظر آنا بند ہوچکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ ساون کے اندھے ہیں، انہیں ہر طرف ہرا ہرا ہی نظر آئے گا ،عمران نیاز ی اور وزرا کی آنکھیں جلد کھل جائیں گی، جلد حقیقت کا پتہ چل جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…