اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

اپوزیشن کا سوموار کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرانے پر اتفاق

datetime 5  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ، آن لائن)اپوزیشن کا سوموار کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرانے پر اتفاق ہو گیا، اے آر وائے نیوز کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے،اسی پس منظر میں اپوزیشن قیادت نے قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار کو بلانے پر اتفاق کیا ہے،

اس کے بعدسپیکر قومی اسمبلی پندرہ دنوں میں اجلاس بلانے کے پابندہوں گے،اسی طرح تحریک عدم اعتماد پر7 دن میں کارروائی کرنا بھی لازمی ہوگا۔ اس بارے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اعلان بلاول بھٹو اسلام آباد میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کریں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جیسے ہی لانگ مارچ ختم ہوگا عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائیگی۔میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ عمران خان کے خلاف ہے، ہمیں اس شخص سے چھٹکارا چاہیے، خود اسکی پارٹی کے لوگ بھی اس سے پریشان ہیں۔پی پی رہنما کا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہنا تھا کہ جیسے ہی ہمارا لانگ مارچ ختم ہوگا تو پہلے اسمبلی کا اجلاس بلایا جائیگا اس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی اسی دن سے عمران خان کے جانے کی گھڑی چلنا شروع ہوجائیگی۔خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے تیرہ اراکین اسمبلی نے سیاسی فیصلہ کرلیا ہے، حکومت کے اتحادی بھی اس کی ناکامی کا بوجھ اپنے کاندھوں پر لینا نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کیلیے ان کے دل میں بہت احترام ہے لیکن عمران خان چوہدری برادران کو وزارت اعلیٰ نہیں دے رہا تو اپنی پارٹی کیسے دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…