اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی صوبہ سندھ کے اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی کی زمین سے 200 کلو گرام سونا برآمد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ حیران کن انکشاف معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا ۔ معروف اینکر پرسن کے بقول پارٹی کے علاوہ سپیکر آغا سراج درانی خود آج کل بڑی پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اندرون سندھ گڑھی یاسین میں آغا سراج درانی کی زمین پرچھاپے کے دوران 200 کلو گرام سونا برآمد کیاگیا ہے ۔ انہوں نے بار بار زور دیتے ہوئے بتایا کہ 200 گرام نہیں 200 کلو سونا اور برآمد ہونے والا پیسا الگ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں الزام نہیں لگا رہا بلکہ سراج درانی کا دکھ اور پریشانی بتا رہا ہوں ۔