بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل فائنل کے دوران قذافی سٹیڈیم میں ”گو نیازی گو ”کے نعرے گونج اٹھے

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل کے لیے لاہور کا قذافی سٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور عوام کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر دلچسپ نعروں سے بھی میچ کو انجوائے کر رہے تھے۔ایسی ہی ایک ویڈیو مسلم لیگ ن کی رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی مائزہ حمید گجر نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔

مائزہ حمید گجر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ لاہور نے پی ایس ایل فائنل میں اپنا فیصلہ سنا دیا، ’گو عمران گو‘۔مسلم لیگ ن کی رہنما کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دفاعی چمپئن ملتان سلطانز کو 42رنز سے شکست دے کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا،محمد حفیظ کی نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے،جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 138 رنزپر ڈھیر ہوگئی ،مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کا کوئی بھی بیٹر لاہور قلندرز کے بہترین بالنگ اٹیک کے سامنے مزاحمت کرنے میں ناکام رہا ۔180رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اوپنرز نے ٹیم کو 36 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن چوتھی اوور کی آخری گیند پر رضوان کو وکٹ چھوڑ کر سوئپ شاٹ کھیلنا مہنگا پڑ گیا اور وہ حفیظ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

رضوان کے آئوٹ ہوتے ہی سلطانز دبا ئومیں آنا شروع ہو گئے اور اسی کے نتیجے میں شان مسعود ایک غیرضروری لینے کے لیے دوڑ پڑے اور فخر کی براہ راست تھرو کے ساتھ ساتھ خود اوپنر کی سستی ان کی پویلین واپسی کا سبب بنی۔عامر عظمت بھی صرف 6 رنز بنا سکے جبکہ آصف آفریدی زمان خان کی وکٹ بنے تو سلطانز 50 رنز پر 4 اہم وکٹیں گنوا چکے تھے۔

اس موقع پر رائلی روسو سے ایک بڑی اننگز کی توقع کی جا رہی تھی لیکن بائونڈری پر عبداللہ شفیق کے شاندار کیچ نے ان کا بھی کام تمام کردیا۔63 رنز پر آدھی ٹیم کے آئوٹ ہونے کے بعد ٹم ڈیوڈ کا ساتھ دینے خوشدل شاہ آئے اور دونوں نے 51 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی۔اس شراکت کو توڑنے کے لیے شاہین شاہ آفریدی نے خود بالنگ پر آنے کا فیصلہ کیا اور فخر زمان کی مدد سے ٹم ڈیوڈ کی 27 رنز کی مزاحمت کا خاتمہ کردیا اور پھر دو گیندوں بعد ڈیوڈ ولی کی بھی شاندار یارکر پر وکٹیں بکھیر دیں۔

خوشدل شاہ 32 رنز کے ساتھ سلطانز کے سب سے کامیاب بلے باز رہے لیکن حارث نے انہیں چلتا کر کے اپنی ٹیم کی جیت کر مہر ثبت کردی۔ملتان سلطانز کی پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 138رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔لاہورقلندرز کی جانب سے کپتان شاہین نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں لیں جبکہ زمان خان اورمحمد حفیظ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیںقلندرز نے اننگز کا آغاز تو اننگز کے تیسرے ہی اوور میں آصف آفریدی کو چھکا مارنے کی کوشش میں فخر زمان وکٹ دے بیٹھے جن کا شاہنواز دھانی نے شاندار کیچ لیا۔ابھی قلندرز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ اگلے ہی اوور میں ڈیوڈ ولی کی باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں ذیشان اشرف وکٹ کیپر کو کیچ دے کر چلتے بنے۔سلطانز کو جلد ہی ایک اور وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن پوائنٹ پر کھڑے فیلڈر کامران غلام کا کیچ نہ تھام سکے۔

تاہم آصف آفریدی نے اپنے اگلے اوور میں ٹیم کو ایک اور بڑی کامیابی دلاتے ہوئے گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا جو کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپ ہو گئے۔تین وکٹیں گرنے کے بعد کامران غلام کا ساتھ دینے محمد حفیظ آئے اور دونوں نے آہستہ آہستہ اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اورکامران غلام کے ہمراہ چوتھی وکٹ کے لیے 54رنز کی شراکت قائم کی۔

اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، سلطانز نے 20 گیندوں پر 15 رنز بنانے والے کامران غلام کی وکٹ حاصل کر کے چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔کامران غلام نے آصف آفریدی کو چھکا مارنے کی کوشش کی لیکن بائونڈری پر شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ نے مل کر عمدہ کیچ لے کر کامران کو چلتا کردیا۔دوسرے اینڈ پر موجود تجربہ کار محمد حفیظ نے بڑے میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔حفیظ اور ہیری بروک نے پانچویں وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی ، حفیظ 46 گیندوں پر ایک چھکے اور 69 رنز بنانے کے بعد دھانی کی وکٹ بنے۔

اختتامی اوورز میں ایک مرتبہ پھر ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ہیری بروک نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔دونوں کھلاڑیوں نے آخری دو اوورز میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 40 رنز بٹورے جس کی بدولت قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے۔ہیری بروک نے 22 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزے نے صرف 8 گیندوں پر 28رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے آصف آفریدی نے تین جبکہ شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ویلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ جیتنے کی خوشی میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے بھرپور جشن مناتے ہوئے اسٹیڈیم کا چکر لگایااور ہاتھ ہلا کر شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا ۔پاکستان سپر لیگ کے 7ویں ایڈیشن کے فائنل میںلاہور قلندرز کی کامیابی کی خوشی میں لاہور یوں نے بھرپور جشن منایا ، لاہور قلندرز کی کامیابی کی خوشی میں لاہور کے مختلف مقامات پر آتش بازی کی گئی جبکہ کئی مقامات پر کرکٹ شائقین سڑکوں پر نکل آئے اور لاہور قلندرز کے حق میں نعرے لگائے ۔

لاہور قلندر کی خوشی میں شائقین کرکٹ گھروں سے باہر نکلے آئے اور جشن مناتے ہوئے نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ۔ شائقین کرکٹ دیوانہ وار لاہور قلندرز زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور پی ایس ایل زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔ لاہوریوں نے رات گئے تک شاہراہوںپر لاہور کی ٹیم کی فتح کا بھرپور جشن منایا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…