اوگاڈوگو(این این آئی)جنوب مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں ایک سونے کی کان میں دھماکے سے تقریبا ساٹھ افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اندازہ ہے کہ یہ دھماکا ان کیمیکلز کی وجہ سے ہوا جو سونے میں استعمال کیے
جاتے ہیں اور وہاں ان کا ذخیرہ موجود تھا۔ برکینا فاسو کا شمار افریقہ میں سب سے زیادہ سونا پیدا کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ سونا اس افریقی ملک کی سب اے اہم برآمدات میں شامل ہے۔ اس ملک میں سونے کی تقریبا آٹھ سو کانیں موجود ہیں۔