جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سعود ی عرب کے شاہ عبداللہ ہوائی اڈے پر حوثی ڈرون حملہ

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں مددگار عرب اتحاد نے جازان کے شاہ عبداللہ ہوائی اڈے کو ڈرون طیارے سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔بارود سے لدے ڈرون طیارے کو گرائے جانے کی کارروائی کے دوران جاسوسی طیارے کے کچھ ٹکڑے ہوائی اڈے کے اندرونی

حصوں میں گرے جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کی حدود میں ڈرون کے ٹکڑے لگنے سے چار نہتے شہری زخمی ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے پہلے سعودی عرب کے علاقے جازان کے المعبوج قصبے میں بارود سے لدی بغیر پائیلٹ ڈرون طیارے کو مار گرایاگیا ۔عرب اتحاد کے بیان میں بتایا گیا کہ ڈرون طیارہ یمن کے شہر صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور اس کا ہدف سعودی عرب کے علاقے میں نہتے شہریوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم فوجی اتحاد نے بتایا کہ ڈرون طیارے کو مار گرانے کی کارروائی ہم نے حوثیوں کی فوجی صلاحیت سے پیدا ہونے والے خطرات کو نیوٹرلائیز کرنے کی غرض سے انجام دی۔اس کے بعد جاری کردہ عرب اتحاد کے ایک بیان میں دعوی کیا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عرب اتحاد نے حوثیوں کے زیر استعمال 21 فوجی گاڑیاں تباہ کیں۔ حوثی ملیشیا کے جنگجوئوں کو بھاری تعداد میں جانی نقصان بھی پہنچا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…