جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2331ارب کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے دسمبر2021کے دوران گردشی قرضہ میں 196ارب روپے اضافہ ہوا اور اب تک پاور سیکٹر کا مجموعی قرضہ 2,476ارب روپے تک پہنچ گیا ہے انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے بڑھنے کے باعث

ملک میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں کمی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے وقت18اگست2018کو توانائی کا گردشی قرض 1100 ارب روپے تھا جو 13نومبر 2020کو 2400ارب روپے تک چلا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا باعث اورملکی معیشت پر بوجھ ہیں یہی وجہ ہی کہ بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ ہوشربا اضافے ہورہے ہیں جب حکومت عوام اور صنعتی شعبہ سے بجلی بلوں میں ہر ماہ بجلی کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے اربوں روپے ٹیکس وصول کررہی جس میں نیلم جہلم ٹیکس بھی شامل ہے یہ پراجیکٹ مکمل ہوکر بجلی پیدا کررہا ہے لیکن اس کا ٹیکس آج تک عوام سے ناجائز طور پر وصول کیا جارہا ہے اس رقم کو گردشی قرضوں کی ادائیگی میں استعمال کیوں نہیں کررہی اور یہ رقم کہاں جارہی ہے؟ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ حکومت بجلی کی لاگت میں اضافہ کیے بغیر گردشی قرضوں کا مسئلہ حل کرے اورعوام اور صنعتی شعبہ سے بجلی بلوں اور ٹیکسوں میں وصول شدہ رقم کو گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال میں لائے، نیزمہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائے اور بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافوں کی بجائے ان میں کمی کرے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی سے اشیاء سستی اور مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو ریلیف مل سکے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…