بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹی وی پر ہر وقت ماتم چلتا رہتا ہے صدر عارف علوی پھٹ پڑے

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا، مگر کسی ٹی وی چینل پر اس خوشخبری کی بات نہیں کی گئی، جب کہ ٹی وی پر ہر وقت ماتم ہی چلتا رہتا ،طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ کو سخت محنت کرنی چاہیے اور ملک میں آئی ٹی کی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی

چاہیے ، ایک بار جب آپ تعلیم مکمل کر لیں گے تو آپ دنیا بھر میں اس شعبے میں ہزاروں مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے،پاکستان کا نوجوان علم کے حصول کے لیے کوشاں ہے، یہ بدلتا ہوا پاکستان ہے،۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں نیشنل سٹیڈیم میں سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ(ایس ڈبلیوآئی ٹی)کے زیر اہتمام صدارتی اقدام مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ کے گرینڈ انٹری ٹیسٹ 2022 سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر میں آئی ٹی کے شعبے میں مہارت رکھنے والے 8 کروڑ لوگوں کی ضرورت ہے،آپ کے پاس ملازمت کے مواقع نہیں بلکہ انٹرپرینیورشپ کے مواقع ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کورس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مختلف پروگرام کرائے جائیں گے، ان سب پروگراموں کے لیے قوانین بنائے جاچکے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت نے ڈیجیٹل اسکل پروگرام جیسے کچھ پروگرام شروع کیے ہیں جو مفت ہے اور آن لائن کلاسز کے ذریعے آئی ٹی کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے

کہا کہ ہزاروں طلبا اس پروگرام سے فائدہ اٹھا چکے ہیں اور ڈالروں میں کما رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں اپنی تربیت یا تعلیم مکمل کرنے کے بعد، آپ کو انٹرپرینیورشپ شروع کرنے کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔صدرمملکت نے کہا کہ آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حکومت نے 10 لاکھ روپے تک مالی مدد

کے لئے کامیاب جوان پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت مالی سہولت حاصل کرنا بہت آسان ہے اور یہ سود سے پاک ہے ۔صدرمملکت نے کہاکہ پہلے کہتے تھے کہ پاکستان میں نوکری نہیں مل رہی، حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے راستے کھولے ہیں، چین پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری میں سرمایہ کاری

کرنا چاہتا ہے۔ اب ہر فرد کے ہاتھ میں موبائل فون ہے، کمپنیاں کہتی ہیں کہ نوکریاں ہیں مگر لوگ نہیں، آنے والے وقت کے مطابق اپنے آپ کو بدلنا ہوگا اور جدید تعلیم کی طرف راغب ہونا ہے۔۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ ٹی وی پر پر وقت ماتم چلتا رہتا ہے، اسے بھول جائیں، یہ ہو گیا وہ ہو گیا، نوجوان صرف اپنی تربیت پر زور دیں اور بہتر سے بہتر مواقع

سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوجوان علم کے حصول کے لیے کوشاں ہیں اور یہ بدلتا ہوا پاکستان ہے، لہٰذا نوجوانوں کو دوسری چیزوں کو بھلانے دیں اور نوجوان صرف اپنی تربیت اور تعلیم پر توجہ دیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے نوجوانوں کو اب آگے آنا ہوگا۔صدر مملکت نے دنیا بھر میں پناہ گزینوں کو درپیش

مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو بہت تکالیف اٹھانے پڑے ہیں کیونکہ انہیں مختلف ممالک میں داخلے کی اجازت نہیں تھی لیکن یہ صرف پاکستان تھا جس نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی اور وہ40سال سے یہاں رہ رہے ہیں ۔سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار

نہیں ملے گا تو معاشی مسائل بڑھیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔تقریب سے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ چیئرمین مولانا بشیر احمد فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈبلیو آئی ٹی کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ملک کے ہر فرد کی مدد کی جائے۔ تعلیم

میں، ہم نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دینے کے لیے کام کر رہے ہیں کیونکہ یہ شعبہ ملک کو ترقی دینے میں مدد دے سکتا ہے کیونکہ اس سے ملک میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو جدید ٹیکنالوجی کا مفت کورس کرایا جائے گا۔اسکائوٹ آڈیٹوریم میں آئی ٹی کورس جلد دوبارہ شروع ہوگا، کورس

مکمل ہونے کے بعد نوکری کے مواقع بھی دیئے جائیں گے۔ٹیسٹ میں شریک طلبا نے امیدظاہرکی کہ کورس اورٹریننگ کے ذریعے آئی ٹی سیکٹرمیں کام کرنے کاموقع ملے گا۔صدارتی اقدام مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ کے نمائندے ضیا اللہ خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور آئی ٹی کے شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ صدارتی اقدام مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ کے گرینڈ انٹری ٹیسٹ 2022 میں صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں سے 25000 سے زائد طلبا نے حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…