ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کسی کو بھی پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کے برانڈ کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، شاہد آفریدی کا ردعمل

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن، این این آئی) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر جیمز فالکنر کی جانب سے پی سی بی پر لگائے بے بنیاد الزامات کا جواب دے ڈالا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ”جیمز فالکنر کے تبصروں سے مایوس ہوں جنہوں نے بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستان کی مہمان نوازی اور انتظامات کو داغدار کرنے کی کوشش کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ہمیشہ ہمارے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آیا گیا اور کبھی بھی ہماری ادائیگیوں میں تاخیر نہیں ہوئی، کسی کو بھی پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کے برانڈ کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے“۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کو مستقبل میں پاکستان سپر لیگ نہ کھلانے کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیمز فالکنر کے حوالے سے پی سی بی اور تمام پی ایس ایل فرنچائزز نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں انہیں پی ایس ایل کے ڈرافٹس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 کے دوران جیمز فالکنر کی جانب سے لگائے جانے والے معاوضے کی عدم ادائیگی اور بدسلوکی کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔جیمز فالکنر کی جانب سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2022 کے دوران عدم ادائیگی سے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیمز فالکنر کے قابل مذمت رویے سے مایوس ہیں، فالکنر پاکستان سپر لیگ 2021کے ابو ظہبی مرحلے کابھی حصہ تھے جہاں شریک دیگر تمام ارکان کے ہمراہ ان کے ساتھ بھی احترام کا رویہ اختیار کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کی 7 سالہ تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی نے کبھی بھی عدم ادائیگی کی شکایت نہیں کی، اس کے برعکس تمام کھلاڑیوں نے ہمیشہ پی سی بی کی کوششوں کو سراہا ہے، ان میں سے زیادہ تر کھلاڑی 2016 سے پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔بقیہ 30 فیصد ادائیگی پی ایس ایل کے اختتام کے 40 روز کے

اندر کی جانی تھی تاہم اس پر اب نظر ثانی کی جائے گی۔پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ دسمبر 2021 میں جیمز فالکنر کے ایجنٹ نے ادائیگی کے لیے اپنے یوکے کے بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کی جسے نوٹ کرلیا گیا، جنوری 2022 میں جیمز فالکنر کے ایجنٹ نے آسٹریلیا میں موجود ایک آن شور اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کیں لیکن اس وقت

تک جیمز فالکنر کی 70 فیصد ادائیگی یو کے میں ان کے آف شور اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی تھی اور جیمز فالکنر نے اس منتقلی کی تصدیق بھی کی تھی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق جیمز فالکنر کو 70 فیصد تک تمام ادائیگیاں کی جا چکی ہیں، بقیہ 30 فیصد ادائیگی پی ایس ایل 2022 کے اختتام کے 40 روز کے

اندر کی جانی تھی تاہم اس پر اب نظر ثانی کی جائے گی۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ یوکے کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہونے کے باوجود جیمز فالکنر کا اصرار تھا کہ انہیں دوبارہ آسٹریلیا کے آن شور اکاؤنٹ میں تمام رقم بھیجی جائے جس کا مطلب تھا کہ انہیں دو مرتبہ ادائیگی کی جائے۔پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جیمز فالکنر

نے نے رقم منتقل نہ کرنے پر جمعہ کے روز ملتان سلطانز کے اہم میچ میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی اور اس موقع پر ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے پی سی بی نے جمعہ کی دوپہر جیمز فالکنر سے رابطہ کیا، اس دوران توہین آمیز رویے کے باوجود جیمز فالکنر کو یقین دلایا گیا کہ ان کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گاتاہم

انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے ایک اہم میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اترنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی سے انکار کر دیا اور فوری طور پر اپنے سفری انتظامات ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔اعلامیے کے مطابق اس دوران پی سی بی ان کے ایجنٹ کے دوران مسلسل رابطے میں رہا جو پشیمان اور معذرت خواہ تھے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق اپنی روانگی سے قبل جیمز فالکنر نے ہفتے کو جان بوجھ کر ہوٹل کی املاک کو نقصان پہنچایا اور اس کے

نتیجے میں انہیں ہوٹل کے نقصان کا ازالہ بھی کرنا پڑا، اس کے بعد پی سی بی کو امیگریشن حکام سے بھی جیمز فالکنر کے رویے کی شکایات موصول ہوئیں جو وہاں گالم گلوچ کر رہے تھے۔اعلامیے کے مطابق اس تناظر میں پی سی بی نے جیمز فالکنر کی سنگین بدتمیزی کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے فرنچائزز کے ساتھ مل کر متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ جیمز فالکنر کو مستقبل میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے کسی ایونٹ میں ڈرافٹ کے لیے شامل نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…