پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ میں گھسنے کی کوشش پر خودکش حملہ آور مارا گیا

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ میں گھسنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خودکش حملہ آور نے ملٹری پوسٹ میں گھسنے کی کوشش کی اور اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور نے اہلکاروں پر ہینڈ گرینیڈ سے حملے کی بھی کوشش تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور مارا گیا۔آئی ایس پی آرنے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،مارے گئے دہشت گرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے سکیورٹی فورسزکی بروقت مؤثرکارروائی کوسراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…