پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

بیٹے کی موت کے بعد ساس نے بہوکو پڑھا کردوبارہ شادی کرا دی

datetime 14  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست رجھستان کی ساس نے بہو کیساتھ محبت کی نئی مثال قائم کر دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کملا دیوی کے چھوٹا بیٹا 2016ء میں ڈاکٹری کی تعلیم کیلئے کرغزستان گیا اور وہاں اس کی موت واقع ہو گئی ۔ بیٹے کے مرنے کے بعد ساس کملا نے اپنی بہو کو

میکے بھیجنے کی بجائے اسے اپنے ساتھ رکھا اور مزید تعلیم دلوائی ، کملا دیوی کی بہو پڑھ کر بطور لیکچرار بھرتی ہو گئیں ۔ پانچ سال قبل بیٹے کی موت کے بعد کملا نے اپنی بہو کی دوبارہ شادی کروا کر رخصت کر دیا ۔ اس موقع پر کہنا تھاکہ میں نے آج بہو کو نہیں بلکہ اپنی بیٹی کو بیاہ کر رخصت کیا ہے۔ دوسری جانب بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر الوار میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیرج نامی نوجوان کی بارات گھر سے دلہن لینے نکل رہی تھی اور ہر طرف خوشی کا سماں تھا، ڈھول کی تھاپ پر دُلہا کی ماں سمیت سب ہی بھنگڑے ڈال رہے تھے کہ ناچتی گاتی ماں اچانک چکر کھا کر گرپڑی۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 55 سالہ خاتون ہلکا پھلکا ڈانس کرتے ہوئے اچانک ہی گر پڑتی ہیں جس کے بعد بارات میں شامل لوگ فوری انہیں سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔خاتون کے گرنے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا۔خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کی بارات لے جانے کی خوشی میں بمشکل چند سیکنڈز ہی ڈانس کیا ہوگا۔اہلخانہ کا کہنا تھاکہ خاتون دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور دوائیاں لے رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…