پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

datetime 14  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد(آ ن لائن )صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے

آرمی چیف کی ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی سمیت پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر گفتگو ہوئی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں آرمی چیف کی ملاقات ہوئی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری، دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی اور ملک سے متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے بلوچستان، خیبر پختونخواہ کے نو ضم شدہ اضلاع میں آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے، مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…