اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار بدر نے کہا ہے کہ چند روز مختلف شہروں میں پڑائو کیا جائیگا ،پھر اسلام آباد کیلئے پہنچیں گے ،،پیپلزپارٹی لانگ مارچ کے بعد اسلام آباد میں جلسہ کرکے اپنے مطالبات پیش کرے گی،لانگ مارچ کے متعلق خطابات، پڑاو اور حکمت عملی کے لئے کمیٹیاں کردی گئی ہیں ،عمران خان کو نقلیں اتارنا زیب نہیں دیتا،
اگر وہ ایسا چاہتے ہیں تو پھروزیراعظم کی کرسی چھوڑ کر تھیٹر جوائن کر لیں، وزارت خارجہ ناکام ہو چکی ہے ،شاہ محمود قریشی کو نااہلی کی وجہ سے سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیاجس کا غصہ بلاول پر اتار رہے ہیں ،پی ڈی ایم بنانے کا مقصد عمران سے چھٹکارا حاصل کرنا تھا،بلاول بھٹو زرداری کا موقف تھا کہ ہمیں عدم اعتماد لانا چاہیے اب سب اپوزیشن کی جماعتیں بلاول کے موقف پر آ رہی ہیں۔مساوات بلڈنگ اسلام آ باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار بدر نے کہاکہ عمران خان صاحب کو نقلیں اتارنا زیب نہیں دیتامیں نے ان کو آفر کی کہ وہ وزیراعظم کی کرسی چھوڑ کر تھیٹر جوائن کر لیںاس بیان کے بعد مجھے دو تین تھیٹر ز والوں کی کال آئی کہ کیوں آپ ہمارے تھیٹرز بند کروانا چاہتے ہیں انکو یہ راستہ نہ دکھائیںبلاول بھٹو زرداری کا موقف تھا کہ ہمیں عدم اعتماد لانا چاہیے اب سب اپوزیشن کی جماعتیں بلاول کے موقف پر آ رہی ہیںعمران خان کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہے عوام مشکلات کا شکار ہے ،بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تاریخی مارچ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نظریاتی پارٹی ہے پیپلز پارٹی کی لمبی جدوجہد ہے بلاول بھٹو زرداری 27 فروری کو عوام کے لیے نکل رہے ہیں سندھ میں اسٹوڈنٹس یونین بل پاس ہوا باقی صوبے بھی کریں بلاول بھٹو زرداری مبارکباد کے مستحق ہیں اسی سے مستقبل کی لیڈر شپ سامنے آتی ہے
موجودہ حکومت کی ناہلی کی وجہ سے ملک مسائل میں گھر چکا ہیحکومت کی نااہلی کی وجہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہونے کے بجائے کمزور ہو رہی ہے وزارا کو کارکردگی نہیں کرپشن کرنے پر سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔خوشامدیوں کے ٹولے کو ٹاپ ٹین میں جگہ دی گئی جس کی جتنی زیادہ کرپشن ہے اسے اتنی شاباش دی جا رہی ہے
،شاہ محمود قریشی عمران خان کو خوش کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کر رہے ہیںہمیں پتا شاہ صاحب آپ کو ٹاپ ٹین میں نہ آنے کادکھ ہے ،آپ کی وزرات کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ہماری خارجہ پالیسی کی کیا صورت حال ہے ،حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے روز مہنگائی بڑھا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ باقی
صوبوں کو بھی سٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا ،بلوم برگ کی رپورٹ میں دس غیر جمہوری ملکوں میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہیموجودہ صورتحال شرمندگی کا باعث ہیموجودہ حکومت میں جمہوریت کو کمزور کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نظریاتی جماعت ہے بلاول بھٹو زرداری لانگ مارچ کی تیاری
کر رہے ہیں لانگ مارچ مہنگائی کے خلاف کر رہے ہیں بلاول بھٹو کو خواتین اور طلبا کے حوالے سے مبارک باد دیتا ہوں سندھ میں سٹوڈنٹس یونین کے حوالے سے بل میں اہم کردار ادا کیا۔ذوالفقار بدر کا کہنا تھا کہ وزیروں کو بری پرفارمنس کے باوجود سرٹیفکیٹ دیا گیا یوریا کو بلیک کرنے والے اور معیشت کو کمروز کرنے والوں
وزیروں کو ٹاپ ٹن کی فہرست میں شامل کردیا۔ شاہ محمود قریشی کو نااہلی کی وجہ سے سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا۔ شاہ محمود قریشی بلاول پر اس لیے تنقید کررہے ہیں کہ انکو بھی پرفارمنس کی فہرست میں شامل کرلیں ۔خارجہ پالیسی مکمل ناکام ہوچکی ہے اس کابینہ میں وہی لوگ ہیں جو پہلے بھی اقتدار میں رہے۔باقی صوبوں کو بھی اسٹوڈنٹس
یونین کی بحالی کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا بلوم برگ کی رپورٹ میں دس غیر جمہوری ملکوں میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہیموجودہ صورتحال شرمندگی کا باعث ہیموجودہ حکومت میں جمہوریت کو کمزور کردیا گیا۔پاکستان میں ایک کرپٹ ترین وزیراعظم براجمان ہے۔شاہ محمود قریشی جو چین کے دورے کو کامیاب قرار دے رہے
تھے،انہیں ایوارڈ ہی نہیں دیا گیاپبلک ،خارجہ اور زرعی پالیسی ناکام ہوچکی ہیموجودہ کابینہ میں ایسے لوگ ہیں جن کی نہ پہلے کاکردگی تھی نہ اب ہے ۔حکومت کے پاس ٹیکس نیٹ بڑھانے کا کوئی پلان نہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام ہر بجلی مہنگی کردی گئی جس کی مزمت کرتا ہوں موجود حکومت کے پاس مہنگائی کنٹرول کا پروگرام نہیں ۔