منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد چل بسے ،چار ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

datetime 9  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 50 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، چار ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 253 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 5 ہزار 109 مریض اس سے شفایاب ہو گئے

۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 601 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس کے کْل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 161 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 86 ہزار 262 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 731 کی حالت تشویش ناک ہے، 13 لاکھ 54 ہزار 298 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 749 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 55 لاکھ 27 ہزار 42 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 لاکھ 67 ہزار 967 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 19 کروڑ 64 ہزار 703 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 79 لاکھ 45 ہزار 7 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 31 لاکھ 85 ہزار 748 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 54 ہزار 12 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 927 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 91 ہزار 518 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 285 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 505 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 76 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 32 ہزار 161 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 990 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 41 ہزار 68 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 764 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 910 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 370 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 987 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…