اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

جنوبی پنجاب، صوبے کا سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ ہے، یو این ڈی پی

datetime 9  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سماجی سہولیات کی ناقص صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ صوبائی اور مقامی ترقی کے لیے مختص بجٹ میں اس علاقیکو نظر انداز کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبے میں جنوبی پنجاب صفائی ستھرائی جیسی بنیادی سہولیات سے سب سے زیادہ محروم علاقہ ہے،

اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ صرف 56.2 فیصد آبادی کو ہی صفائی کی بہتر سہولیات حاصل ہیں تاہم پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کا مسئلہ اس علاقے میں کم ہے، 97 فیصد سے زیادہ آبادی بہتر ذرائع سے پانی پینے کے قابل ہے۔رپورٹ کے مطابق صحت پر اخراجات کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ شمالی پنجاب میں 8.4 فیصد افراد اپنے ماہانہ اخراجات کا 10 فیصد سے زائد صحت کی دیکھ بھال پر خرچ کر رہے ہیں، اس کے بعد جنوبی پنجاب کا نمبر ہے جہاں 6.8 فیصد افراد نے صحت پر اپنے اخراجات کا 10 فیصد سے زیادہ خرچ کیا۔اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ جنوبی پنجاب میں چائلڈ لیبر کا تناسب اوسطاً 19.1 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ ہے،اس کے بعد شمالی پنجاب میں یہ شرح 11.4 فیصد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چائلڈ لیبر پر مجبور بچوں کی شرح بہت زیادہ ہے اور اس کے لیے کچھ مخصوص پالیسیوں اور نتیجہ خیز حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔جنس اور عمر کی بنیاد پر موبائل فون کی ملکیت کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ صوبائی سطح پر اور علاقائی سطح پر موبائل فون کی ملکیت میں جنس کی بنیاد پر کافی فرق موجود ہے۔جنوبی پنجاب میں صرف 28 فیصد خواتین کے پاس موبائل فون ہیں جبکہ مرد آبادی کا ایک بڑا حصہ موبائل فون کا مالک ہے، اور مرد موبائل فون مالکان کی علاقائی سطح پر شرح میں فرق بہت معمولی ہے۔رپورٹ کے مطابق ضلعی سطح پر 18 سال کی عمر سے پہلے شادی کرنے والی لڑکیوں کی شرح 20 فیصد ہے، شمالی پنجاب میں بھی 13 فیصد لڑکیوں کی شادی 18 سال کی عمر سے پہلے ہو جاتی ہے، جنوبی پنجاب میں تقریباً 5 فیصد لڑکیوں کی شادی 15 سال کی عمر سے پہلے ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں نشونما میں سست روی کی شرح دوسرے علاقوں اور صوبوں کی نسبت زیادہ ہے، یہاں ایک تہائی سے زیادہ بچے نشوونما میں سست روی کا شکار ہیں، اس کی اہم وجہ شدید غذائی قلت ہے، شدید غذائی قلت سے متاثر کئی بچوں کا وزن اپنے قد سے کم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نوزائیدہ بچوں کی اموات کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں پیدا ہونے والے ہر ایک ہزار بچوں میں سے 43 بچے وفات پاجاتے ہیں، جبکہ صوبائی اوسط کے لحاظ سے ہر ایک ہزار نوزائیدہ بچوں میں سے 41 بچے انتقال کرجاتے ہیں۔تولیدی صحت، زچگی، نوزائیدہ بچوں اور بچے کی صحت کے لیے دستیاب سہولیات کی اہلیت اور وہاں رہنے والی پسماندہ آبادی کی ان سہولیات تک رسائی کے تخمینے ظاہر کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقوں کے درمیان سب سے زیادہ فرق صفائی کی بہتر سہولیات میں دیکھا گیا، 30 فیصد سے زائد آبادی اب بھی صفائی کی بہتر سہولیات سے محروم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…