منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

اپوزیشن کی سیاست 50 دن کی رہ گئی ہے، 50 دن کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہوجائیں گے،شیخ رشید احمد

datetime 9  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست 50 دن کی رہ گئی ہے، 50 دن کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہوجائیں گے،فضل الرحمان کی سیاست الگ اور پیپلزپارٹی و ن لیگ کی سیاست الگ ہے، یہ لوگ 23 مارچ کو بھی اسلام آباد آتے نظر نہیں آرہے، عدم اعتماد لانے کا دعوی کرنے والے لاکر دکھائیں، ان کو شکست ہوگی،فیصل واوڈا بھی نا اہلی معاملہ پر

سپریم کورٹ جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان کی سیاست الگ اور پیپلزپارٹی و ن لیگ کی سیاست الگ ہے، پوری اپوزیشن کے راستے جدا جدا ہیں، یہ لوگ ہمارے اتحادیوں سے مدد مانگ رہے ہیں، مجھے یہ لوگ 23 مارچ کو بھی اسلام آباد آتے نظر نہیں آرہے، یہ سارے ٹی وی ٹی وی دیکھ رہے ہیں، ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کیا لینے کے لئے اسلام آباد آنا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، عدم اعتماد لانے کا دعوی کرنے والے لاکر دکھائیں، ان کو شکست ہوگی، یہ لوگ عدم اعتماد کیلئے بندے نہیں لاسکتے، مارچ میں کس کو لے کر آئیں گے، پوزیشن اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو دے، اپنے بندے پورے کرے، ان کی سیاست 50 دن کی رہ گئی ہے، عمران خان کی ایک منتخب حکومت ہے وہ مقابلہ کرنے والا شخص ہے، 50 دن کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہوجائیں گے، آئندہ 50 روز پاکستانی سیاست کے لیے اہم ہیں، اپوزیشن کو پتہ لگ جائے گا، عمران خان سرخرو ہوں گے، کیوں کہ ان کے پاس موثر ہتھیار دیانت داری کا ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ شہبازشریف کے کیسز میں بڑی جان ہے، اس وقت سب سے مضبوط کیس شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا ہے، اور اسی لئے وہ زیادہ ایکٹو ہوئے ہیں، شہبازشریف نواز شریف سے بڑے کرپٹ ہیں، نیب کے کیس میں عدالتوں نے بڑاوقت لیا، اس وقت 70 کیس میگا کرپشن کے ہیں ان کے فیصلے ہونے چاہئے، اگلے ڈیڑھ سال میں ان سترکیسوں کا فیصلہ کرانے کی کوشش کریں گے، لوگوں نے ہم سے چوری کے پیسے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کی امیدیں رکھی تھیں، اس بات کا اعتراف ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا وعدہ پورا نہیں کرسکے۔فیصل واوڈا نااہلی کیس کے حوالے سے وزیرداخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز علی امین گنڈا پور کے بھائی کو بھی سپریم کورٹ نے اسٹے دے دیا تھا، فیصل واوڈا بھی سپریم کورٹ جائیں گے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…