پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

انڈوں کا استعمال بنائے صحت مند اور اسمارٹ

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) انڈے دیکھنے میں خوبصورت ہوتے ہیں مگر ان کا استعمال ہمیں اندر اور باہر دونوں جگہ خوبصورت بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور کولیسٹرول کے خدشات کو بھی اب طبی سائنس نے مسترد کردیا ہے۔
انڈے خوبصورت بچوں کے حصول کیلئے مددگار
انڈے حاملہ خواتین کی خوراک کا لازمی حصہ ہونے چاہئیں، کیونکہ یہ وٹامن بی کے جز کولین سے بھرپور ہوتے ہیں، جس سے بچوں کی دماغی نشوونما کیلئے درکار ضروریات پوری ہوتی ہیں، جبکہ اس سے بچوں میں دماغی امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
انڈے شام کو اضافی کھانے کی خواہش کم کرتے ہیں
زیادہ پروٹین والا ناشتہ دن کے دیگر حصوں میں الم غلم کھانے کی خواہش کم کرتے ہیں، انڈوں مین شامل زیادہ پروٹین اس حوالے سے فائدہ مند ہے، جس سے چپس یا مٹھائی کی خواہش کم ہوتی ہے جس سے جسمانی وزن بھی کم ہوتا ہے۔
انڈے آپ کے ردعمل کی صلاحیت بہتر کرتے ہیں
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈوں میں موجود امائنو ایسڈ لوگوں کے اندر فوری ردعمل کی صلاحیت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی مشکل صورتحال جیسے ڈرائیونگ میں فوری فیصلوں کی صلاحیت کسی بھی حادثے سے بچاتی ہے۔
انڈوں سے کینسر کا خطرہ ہوتا ہے کم
انڈوں میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹ کینسر اور امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے، 2011ئ کی طبی تحقیق کے مطابق اگرچہ پکنے کے بعد انڈوں میں اینٹی آکسائیڈنٹ کی شرح نصف رہ جاتی ہے، مگر یہ مقدار بھی ان قاتل امراض کے خلاف مددگار ثابت ہوتی ہے۔
انڈوں سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے
انڈوں میں شامل پروٹین سے بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے، بلڈپریشر کا خطرہ کم ہونے سے امراض قلب کا امکان بھی کم ہوجاتا ہے



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…